پاک سعودیہ دفاعی معاہدے پر عمل درآمد شروع ہوگیا ۔سعودی وزارت دفاع

ریاض

سعودی وزارتِ دفاع نے اعلان کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کی ایک عسکری قوت مشترکہ دفاعی اسٹریٹجک معاہدے کے تحت کنگ عبدالعزیز ایئر بیس پہنچ گئی ہے۔بیان کے مطابق ایئربیس مملکت کے مشرقی سیکٹر میں واقع ہے اور یہ تعیناتی دونوں برادر ممالک کے درمیان طے شدہ دفاعی تعاون کا حصہ ہے۔سعودی وزارت دفاع کے مطابق یہ پاکستانی دستہ لڑاکا اور معاون طیاروں پر مشتمل ہے، جو پاک فضائیہ سے تعلق رکھتے ہیں، اور اس کا مقصد دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان عسکری ہم آہنگی کو فروغ دینا، آپریشنل تیاری کی سطح کو بلند کرنا، اور علاقائی وبین الاقوامی سطح پر امن و استحکام کو تقویت دینا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان باہمی دفاع کا معاہدہ گزشتہ سال ستمبر میں طے پایا، اس اہم تزویراتی دفاعی معاہدے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان سلامتی تعاون کو مزید گہرا کرنا اور کسی بھی بیرونی جارحیت دفاع شامل ہے

مزیداسی طرح کی
Related

آپ نے اچانک ایمرجنسی لگا دی، ہر ضلعے میں ڈی سی کو تبدیل کیا گیا: بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 13 اکتوبر 2026 چیئرمین پی ٹی آئی...

اپوزیشن کے 9 گرفتار ارکان کے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کی درخواست

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 13 اکتوبر 2026 قومی اسمبلی میں اپوزیشن...

غیر مشروط معافی مسترد،سی ڈی اے ممبراسٹیٹ زمان وٹوکے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 13 اکتوبر 2026 اسلام آباد ہائیکورٹ نے...

تازہ ترین