پاکستان نے امریکہ اور ایران کو اسلام آباد مذاکرات کے دوسرے مرحلے کی پیشکش کردی

پاکستان نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے دوسرے مرحلے کی میزبانی کی پیشکش کر دی۔امریکی خبر رساں ایجنسی نے دو پاکستانی عہدیداروں کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان نے سیز فائرکی مدت ختم ہونے سے پہلےمذاکرات اسلام آباد میں منعقد کرنے کی تجویز دی ہے۔رپورٹ کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دوسرا مرحلہ جمعرات کو ہو سکتا ہے جبکہ امریکی عہدیدار نے بھی توقع ظاہر کی ہےکہ فریقین معاہدے کےلیے نئے بالمشافہ مذاکرات پر غور کر رہے ہیں۔دوسری جانب امریکی ٹی وی سی این این کے مطابق امریکا اور ایران کے مذاکرات اب بھی جاری ہیں۔ایک امریکی عہدیدار کے حوالے سے امریکی نشریاتی ادارے نے بتایا کہ معاہدے تک پہنچنے کے لیے پیشرفت ہو رہی ہے۔خیال رہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا پہلا مرحلہ 11 اپریل کو اسلام آباد میں ہوا تھا، دونوں ممالک کے وفود کے درمیان تقریباً 21 گھنٹے تک مذاکرات چلتے رہے تاہم مذاکرات کسی ڈیل پرپہنچے بغیر ہی ختم ہو گئے۔اس حوالے سے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات میں مثبت پیشرفت ہوئی، ہم نے اپنی تجاویز ایران کے سامنے رکھ دی ہیں اور اب گیند ایران کے کورٹ میں ہے۔دوسری جانب ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے ایران منصفانہ معاہدے کے لیے تیار ہے جبکہ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے کہا کہ نئی لڑائی کو روکنا ضروری ہے، جنگ دوبارہ شروع نہیں ہونی چاہیے اس بحران کا کوئی فوجی حل نہیں ہے اور روس تصفیے میں مدد کےلیے تیار ہے

مزیداسی طرح کی
Related

اسلام آباد ہائیکورٹ نےغیر سنجیدہ درخواست پر وکیل کو 2 لاکھ جرمانہ کردیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 16 اکتوبر 2026 غیرسنجیدہ اورفضول درخواست دائرکر کےعدالتی...

انگلینڈ کرکٹ ٹیم ون ڈے ٹرائی سیریز میں شرکت کے لئے پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) 16 اکتوبر 2026 انگلینڈ کرکٹ ٹیم ون...

دنیا افغان باشندوں کو قبول کرنے سے انکاری، کرغزستان کا بھی یورپی یونین کو دوٹوک جواب

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) 16اکتوبر 2026 مختلف ممالک میں مقیم...

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(ہیرالڈنیوز) 15 اکتوبر 2026 جمعرات کو سپریم کورٹ میں قائم...

تازہ ترین