پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 2 ارب ڈالر کی ادائیگی کردی

پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 2 ارب ڈالر قرض واپس کر دیا ہے، جس کی تصدیق اسٹیٹ بینک کی جانب سے کر دی گئی ہے۔ہفتے کو اسٹیٹ بینک نے پاکستان کی جانب سے متحدہ عرب امارات کو 2 ارب ڈالر ادائیگی کی تصدیق کردی ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کو 23 اپریل کو یو اے ای کو مزید ڈیڑھ ارب ڈالر کی ادائیگی بھی کرنا ہے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یو اے ای کو قرض کی مکمل ادائیگی کے باوجود ملکی ڈالر ذخائر پر فرق نہیں پڑے گا، بیرونی ادائیگی کا انتظام موجود ہے۔اذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں موجودہ بین الاقوامی صورت حال کے پیش نظر یو اے ای نے رقم کی فوری واپسی کا مطالبہ کیا تھا، جس پر پاکستان نے قرض واپسی کا فیصلہ کیا۔ذرائع وزارت خزانہ نے بتایاکہ پاکستان اس رقم پر 6 فیصد کی شرح سے سود ادا کررہا تھا، یواے ای اس رقم کو پہلے سالانہ بنیاد پر رول اوور کررہاتھا، دسمبر 2025 میں یہ رقم ایک مہینے کے لیے اور پھر 2 مہینے کے لیے رول اوور کی گئی۔یاد رہے کہ پاکستان نے گذشتہ ہفتے اپنی عالمی ادائیگیاں وقت پر کیں اور بروقت وصولیوں سے زرمبادلہ ذخائر پر زیادہ اثر بھی نہیں ہونے دیا۔پاکستان نے تقریباً ڈیرھ ارب کے یورو بانڈ اور میچور ہوئے 2 ارب ڈالر ڈپازٹس کی ادائیگی کی، 50 کروڑ کے یورو بانڈ بیچے اور سعودی عرب کا 2 ارب ڈالر کا ڈپازٹ وصول کیا۔واضح رہے کہ پاکستان گزشتہ کچھ عرصے سے بیرونی مالی معاونت اور دوست ممالک کی ڈپازٹس پر انحصار کرتا رہا ہے تاکہ زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم رکھا جا سکے اور درآمدات و بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ کم ہو سکے۔متحدہ عرب امارات نے بھی ماضی میں پاکستان کو اسٹیٹ بینک کے ذخائر مضبوط رکھنے کے لیے اربوں ڈالر کی مالی معاونت فراہم کی تھی جو عموماً ڈپازٹ یا قلیل مدتی مالی سہولت کی صورت میں ہوتی ہے، اب 2 ارب ڈالر کی واپسی اسی مالی انتظامی ڈھانچے کا حصہ ہے، جس میں پاکستان مقررہ مدت پوری ہونے پر دوست ممالک کو ان کی رقوم واپس کرتا ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(ہیرالڈنیوز) 15 اکتوبر 2026 جمعرات کو سپریم کورٹ میں قائم...

پاکستان کی ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ، ملکی معیشت اور عالمی اعتماد میں پیشرفت

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 پاکستان کی کامیاب سفارت...

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ خاقان فیدان سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 ترجمان دفتر خارجہ کے...

روس کے وزیر داخلہ پاکستان کا 4 روزہ دورہ مکمل کرکے ماسکو روانہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 روس کے وزیر داخلہ...

تازہ ترین