اسلام آبادپولیس کے سرچ آپریشنز : 132افرادمشکوک قراردیکر،127 موٹرسائیکلیں اور9 گاڑیاں تھانوں میں منتقل

اسلام آباد(ویب ڈیسک)اسلام آبادپولیس نے پچھلے ایک ہفتہ میں مجموعی طورپرسرچ آپریشنز میں 132افرادکومشکوک قراردیکر،127 موٹرسائیکلیں اور9 گاڑیاں مختلف تھانوں میں منتقل کردی ہیں۔

پولیس کے مطابق گزشتہ ہفتے مختلف کارروائیوں میں سنگین جرائم میں ملوث 164 ملزمان گرفتار کیے گئے، گرفتار ملزمان میں 104 عدالتی مفرور، مجرمان اشتہاری اور سابقہ ریکارڈ یافتہ شامل ہیں، جبکہ منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر 60 ملزمان گرفتار ہوئے۔

ملزمان کے قبضے سے 1837 گرام آئس، 5930 گرام چرس، 815 گرام بھنگ، 56 بوتل شراب، تین رائفلیں، تین کلاشنکوفیں، چھ خنجر اور 31 پستول بمعہ ایمونیشن برآمد ہوئے۔

پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کے دوران 2169 افراد، 1045 گھروں، 260 دکانوں، 133 ہوٹلز، 1134 موٹر سائیکلوں اور 443 گاڑیوں کی چیکنگ کی، 132 مشکوک افراد، 127 موٹر سائیکلیں اور 9 گاڑیاں تھانوں میں منتقل کی گئیں۔

ڈی آئی جی اسلام آباد علی وسیم نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے سرچ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری رہیں گے، غیر قانونی اسلحہ، ہوائی فائرنگ اور منشیات کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔

مزیداسی طرح کی
Related

دنیا افغان باشندوں کو قبول کرنے سے انکاری، کرغزستان کا بھی یورپی یونین کو دوٹوک جواب

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) 16اکتوبر 2026 مختلف ممالک میں مقیم...

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(ہیرالڈنیوز) 15 اکتوبر 2026 جمعرات کو سپریم کورٹ میں قائم...

پاکستان کی ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ، ملکی معیشت اور عالمی اعتماد میں پیشرفت

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 پاکستان کی کامیاب سفارت...

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ خاقان فیدان سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 ترجمان دفتر خارجہ کے...

تازہ ترین