چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نےاسلام آباد میں صفائی مہم مزید تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

اسلام آباد(ویب ڈیسک)
17اکتوبر2026

چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نےاسلام آباد میں صفائی مہم مزید تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

سی ڈی اے کے مطابق صفائی مہم سال بھر جاری رہتی ہے جس کا مقصد صفائی کے معیار کو بہتر بنانا، کوڑا کرکٹ بروقت اٹھانا اور شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کرنا ہے۔

چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایات پر انوائرمنٹ ونگ مختلف سیکٹرز، شاہراہوں، گرین بیلٹس اور پارکس میں مربوط صفائی آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔ ٹھوس فضلے کو باقاعدگی سے جمع کرنے اور سڑکوں کے کناروں کی صفائی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نے کہا کہ صاف ستھرا اور منظم دارالحکومت عوامی صحت اور ماحولیاتی پائیداری کے لیے ضروری ہے، سی ڈی اے صفائی کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔

ممبر انوائرمنٹ عبداللہ خرم نیازی صفائی سرگرمیوں کی نگرانی کر رہے ہیں جبکہ فیلڈ ٹیمیں مؤثر عمل درآمد یقینی بنا رہی ہیں۔

سی ڈی اے کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کو صاف رکھنا مشترکہ ذمہ داری ہے، شہری کوڑا مناسب طریقے سے ٹھکانے لگائیں اور سرسبز علاقوں کی حفاظت میں تعاون کریں۔

مزیداسی طرح کی
Related

اسلام آباد کے آبی نظام کی جدید خطوط پر استواری، سی ڈی اے اور آئی ایف سی میں تعاون پر بات چیت

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی...

انسداددہشتگردی عدالت:پی ٹی آئی کےسابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالدخورشید جوڈیشل ریمانڈپرجیل منتقل

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 اسلام آبادکی انسداد دہشت گردی عدالت میں...

وفاقی حکومت نےمتعددپولیس افسران کے تقرر و تبادلے کردئیے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 پاکستان حکومت نے پولیس سروس آف پاکستان...

پاکستان 8 تا 21 فروری 2027 اسلام آباد میں کینیڈا کے خلاف دوطرفہ ہاکی سیریز کی میزبانی کرے گا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 پاکستان 8 تا 21 فروری 2027 اسلام...

تازہ ترین