اسلام آباد کے آبی نظام کی جدید خطوط پر استواری، سی ڈی اے اور آئی ایف سی میں تعاون پر بات چیت

اسلام آباد(ویب ڈیسک)
17اکتوبر2026

وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی کے وژن اور چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف کی قیادت میں وفاقی دارالحکومت کے شہریوں کو پانی کی مؤثر اور پائیدار فراہمی کے لیے آبی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے امکانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

سی ڈی اے انتظامیہ کے مطابق ڈی جی اسلام آباد واٹر ایجنسی سردار خان زمری کی نگرانی میں انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے نمائندوں کے ساتھ موجودہ انفراسٹرکچر کے تکنیکی اور مالیاتی جائزے پر مجوزہ تعاون پر بات چیت کی گئی، جس کا مقصد آپریشنل کارکردگی بہتر بنانا اور بجلی کی بچت کو فروغ دینا ہے۔

مجوزہ اقدام کے تحت تقریباً 200 ٹیوب ویلز، 40 اوورہیڈ واٹر ٹینکس اور پمپنگ اسٹیشنز کا جامع جائزہ لیا جائے گا۔ اس میں بجلی کے استعمال، پانی کے دباؤ، تقسیم کی کارکردگی اور اخراجات کا جائزہ شامل ہوگا۔

اس اقدام کے تحت جدید SCADA نظام متعارف کرانے کے امکانات کا بھی جائزہ لیا جائے گا جو پانی کی فراہمی کی لمحہ بہ لمحہ نگرانی اور خودکار کنٹرول میں معاون ہوگا۔

ابتدائی جائزے کے بعد مالیاتی و انتظامی فزیبلٹی اسٹڈیز تیار کی جائیں گی اور منظوری کے بعد بین الاقوامی مسابقتی بولی پر غور کیا جا سکتا ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نےاسلام آباد میں صفائی مہم مزید تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نےاسلام...

انسداددہشتگردی عدالت:پی ٹی آئی کےسابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالدخورشید جوڈیشل ریمانڈپرجیل منتقل

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 اسلام آبادکی انسداد دہشت گردی عدالت میں...

وفاقی حکومت نےمتعددپولیس افسران کے تقرر و تبادلے کردئیے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 پاکستان حکومت نے پولیس سروس آف پاکستان...

پاکستان 8 تا 21 فروری 2027 اسلام آباد میں کینیڈا کے خلاف دوطرفہ ہاکی سیریز کی میزبانی کرے گا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 پاکستان 8 تا 21 فروری 2027 اسلام...

تازہ ترین