ایف بی آرکی قانون میں ترمیم، درآمدی موبائل فونز پرسیلز ٹیکس قسطوں میں ادائیگی کا طریقہ آگیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک)
24 اکتوبر 2026

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سیلز ٹیکس قانون میں مذیدترمیم کرتے ہوئے درآمدی موبائل فونز پرسیلز ٹیکس قسطوں میں ادائیگی کا نیا طریقہ متعارف کرادیاہے۔

اس ضمن میں کسٹمز جنرل آرڈرنمبر 06 آف 2026 کے تحت کسٹمز جنرل آرڈرنمبر 01 آف 2019 میں مزید ترامیم کردی گئی ہیں۔جسکےمطابق ڈی آئی آر بی ایس کے ذریعے درآمدی موبائل فون پر سیلز ٹیکس ادا کرنے کے ذمہ دار افراد درخواست دیتے وقت اقساط کی سہولت اختیار کر سکیں گے۔

مالی سال کے باقی مہینوں کی تعداد کے برابر ماہانہ مساوی اقساط میں سیلز ٹیکس ادا کیا جائے گا۔جس میں درخواست دینے کا مہینہ بھی شمار ہوگاجبکہ جون میں موبائل فون درآمد کرنے کی صورت میں مکمل سیلز ٹیکس اسی مالی سال کے جون کے اختتام سے پہلے ادا کرنا ہوگا۔

پہلی قسط درخواست کے وقت ڈی آئی آر بی ایس کے ذریعے جاری ہونے والے پہلے پی ایس آئی ڈی کے ذریعے ادا کی جائے گی جبکہ بعد کی ہر قسط کے لئے متعلقہ تاریخ کو الگ پی ایس آئی ڈی جاری ہوگا اور اگر کسی مہینے میں متعلقہ تاریخ موجود نہ ہو تو اس مہینے کے آخری دن ادائیگی کی جائے گی۔

آخری قسط 30 جون سے پہلے ادا کرنا لازمی ہوگی تاہم تمام یا کسی بھی قسط کی پیشگی ادائیگی کی اجازت ہوگی۔مقررہ تاریخ تک قسط ادا نہ کرنے کی صورت میں متعلقہ فرد نادہندہ تصور ہوگا اور موبائل فون کو غیر رجسٹرڈ قرار دے کر ڈی آئی آر بی ایس کے تحت بلاک کر دیا جائے گا اور بقایا تمام سیلز ٹیکس فوری طور پر قابلِ ادائیگی ہو جائے گا۔

مزیداسی طرح کی
Related

پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کے اکاؤنٹس میں رقم جمع کروانے کی حد بڑھا دی گئی

راولپنڈی (ویب ڈیسک) 24 اکتوبر 2026 وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف...

خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان میں صفائی مہم تیز

ڈیرہ اسماعیل خان(ویب ڈیسک) 24 اکتوبر 2026 صوبہ خیبرپختونخوا میں گورنر...

سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھرچوری ہوگئی

راولپنڈی (ویب ڈیسک) 24 اکتوبر 2026 پیپلزپارٹی کے سینئیر رہنما اورسابق...

چین سےسرحدی جھڑپوں میں شدت، بھارتی افسر کا دفاعی ناکامی کا اعتراف

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 24 اکتوبر 2026 بھارت کے تمام ہمسایہ...

تازہ ترین