اسلام آباد (ویب ڈیسک)
24 اکتوبر 2026
بھارت کے تمام ہمسایہ ممالک سے مودی حکومت میں کشیدہ تعلقات نے اسکی دفاعی طاقت کے دعووں کا پول کھول دیا ہے۔
بھارت کی بارڈر پولیس کے سربراہ شتروجیت کپور نے ناکامی کا اعتراف کیا کہ اروناچل پردیش میں بھارتی اور چینی افواج کے درمیان سرحدی جھڑپیں تاحال جاری ہیں۔
بھارت کی سرحدی فورس کے سربراہ نے تسلیم کیا کہ بھارت کے لیے اب روایتی طریقوں سے چین کا مقابلہ کرنا ممکن نہیں، چین نے اپنی افواج کو جدید بنانے میں بھاری سرمایہ کاری کی ہے اور وہ بہت آگے نکل چکا ہے۔
بھارت کے جریدہ سی این این نیوز ایٹین کے مطابق ستمبر میں چینی صدر کے دورہ بھارت کے دوران بھی دونوں ممالک کی افواج کے درمیان جھڑپیں جاری رہیں۔
سیکیورٹی ماہرین کے مطابق بھارتی بارڈر پولیس افسر کا چین کے مقابلے میں اپنی کمزوری کا اعتراف اور پاک فوج کے ہاتھوں بدترین شکست مودی کی ناکام دفاعی پالیسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔































