ایف بی آرکی جانب سے تمام سرکاری ملازمین کا ڈیٹا 27 اکتوبر تک طلب

اسلام آباد (ویب ڈیسک)
22 اکتوبر 2026

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے تمام سرکاری ملازمین کا ڈیٹا 27 اکتوبرتک طلب کرلیا۔خواتین، اقلیتوں اور خصوصی افراد کے کوٹے کی تفصیلات بھی لازمی طور پرفراہم کرنا ہونگی۔

اس سلسلے میں ایف بی آر نےسرکلرجاری کردیاہے جس کے مطابق وفاقی سیکرٹریٹ میں سندھ کے کوٹے کے تحت خالی آسامیوں کی تفصیلات بھی مانگ لی گئی ہیں، تمام متعلقہ افسران سے یکم جولائی 2026 تک کا ملازمین کا سرکاری ڈیٹا مانگ لیا گیا ہے، مطلوبہ معلومات 27 اکتوبر تک فراہم کرنے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔

ایف بی آر کےسرکلر کے مطابق میرٹ پر بھرتی ہونے والی خواتین کی تعداد، عہدوں اور 10 فیصد کوٹے کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں، اقلیتوں کے 5 فیصد کوٹے، اس کے تحت منظور شدہ، پُر اور خالی آسامیوں کی تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں، معذور افراد کے 2 فیصد کوٹے کا ریکارڈ بھی فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، سرکلر میں ایف بی آر نے ڈیٹافراہمی کے عمل فوری مکمل کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

ایف بی آر نے سندھ کی شہری اور دیہی نشستوں کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا، نوٹس میں 4 ماہ سے زائد تاخیر پرتشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ متعدد یاد دہانیوں کے باوجود سندھ کے شہری اور دیہی کوٹے کا ریکارڈ فراہم نہیں کیا جا سکا۔ایف بی آرنے کراچی کے چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو کو فوری حکم جاری کردیاہے۔کارپوریٹ ٹیکس آفس ون کراچی کو مطلوبہ معلومات 23 اکتوبر تک فراہم کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے ۔خالی آسامیوں کا ریکارڈ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو بھجوایا جائے گا۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین