مودی کےآمرانہ طرزعمل پر عالمی میڈیا کی کڑی تنقید

94a8c08a 53ed 4b52 B8a1 E1e668e1ece8

اسلام آباد(ویب ڈیسک)
22 اکتوبر 2026

بھارت میں مودی راج میں نام نہاد جمہوریت بحران کا شکارہوکررہ گئی۔مودی کی آمریت پر عالمی میڈیا کی کڑی تنقید، غیر ملکی میڈیا نے مودی کےجابرانہ ہتھکنڈوں،کروڑوں ووٹرزکے حق رائے دہی پر ضرب اور بلند و بانگ جمہوری دعوؤں کو بے نقاب کر دیا۔

امریکی جریدہ ٹائمز کے مطابق ووٹر فہرستوں سے نام خارج ہونے پر بھارت بھر میں احتجاج کے لیے ہزاروں افراد مودی کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے، بھارت میں ووٹر فہرستوں سے 13 کروڑ نام خارج ہونے پر انتخابی عمل پر عوامی غم و غصہ بڑھ چکا ہے۔

امریکی جریدہ ٹائمز کے مطابق مظاہرین نے مودی اور بی جے پی کو فائدہ پہنچانے کا الزام لگاتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار سے استعفے کا مطالبہ کیا، بھارتی حکام نے احتجاج کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی، نئی دہلی میں نوجوان رہنماؤں کو حراست میں لے لیا گیاہے۔

احتجاج میں شامل مظاہرین کا کہنا تھا کہ اپنے ذاتی مفاد کے لیے ووٹ کے حق چھین کر اور جمہوری آزادیوں پر قدغنیں لگا کر مودی نوجوان نسل کی آواز نہیں دبا سکتا۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین