افغانستان سے پنپتی دہشت گردی کا خدشہ، روس اور ازبکستان کی مشترکہ فوجی مشقیں شروع

C36b0895 Ef51 4d66 8515 62480a464255

اسلام آباد (ویب ڈیسک)
23 اکتوبر 2026

افغانستان سے دراندازی اور دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر وسطی ایشیا میں سرحدی دفاع مضبوط بنانے کےلئےعسکری اقدامات مزید سخت کردئیےگئے ہیں۔

ازبک جریدہ دی تاشقند ٹائمز کے مطابق روس اور ازبکستان نے افغان سرحد کے قریب مشترکہ عسکری اقدام کے تحت سرحدی شہر ترمذ میں فوجی مشقیں کوآپریشن 2026 شروع کر دی ہیں۔

دی تاشقند ٹائمز کے مطابق 20 سے 27 اکتوبر تک جاری رہنے والی مشقوں میں دونوں ممالک کے فوجی دستے، جنگی ڈرونز اور ہیلی کاپٹر حصہ لے رہے ہیں، فوجی مشقوں کا مقصد افغانستان سے دہشت گردوں کی سرحد پار دراندازی روکنا اور سرحدی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

واضح رہے کہ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف افغانستان سے دہشت گردی کے خطرات پر حال ہی میں خبردار کرتے ہوئے کہہ چکے ہیں کہ تاجکستان اور ازبکستان سے ملحقہ افغان علاقوں میں دہشت گردوں کے بڑے تربیتی کیمپ موجود ہیں۔

مزیداسی طرح کی
Related

بلی جین کنگ کپ:پاکستان کی بھوٹان کے خلاف مسلسل دوسری فتح

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 23 اکتوبر 2026 اسلام آباد میں جاری...

آئیسکو کی نجکاری اہم مرحلے میں ،ترکیہ سعودی عرب اور پاکستان کی 10 فرمز پری کوالیفائی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 23 اکتوبر 2026 پاکستان حکومت کی جانب...

اسلام آبادمیں ماڈل چائلڈ کورٹ اورانٹرایکٹو ریسورس سینٹر قائم

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 23 اکتوبر 2026 وفاقی جوڈیشل اکیڈمی میں...

ضبط شدہ سامان کی الیکٹرانک نیلامی کا نیا طریقہ کار آگیا

حکومت پاکستان نے بحق سرکارضبط سامان کی الیکٹرانک نیلامی...

تازہ ترین