سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھرچوری ہوگئی

راولپنڈی (ویب ڈیسک)
24 اکتوبر 2026

پیپلزپارٹی کے سینئیر رہنما اورسابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی رہائش گاہ پر چوری کی واردات ہو گئی، رہائش گاہ پر پولیس تعینات ہونے کے باوجود قیمتی سامان چرا لیا گیا۔

راجہ پرویز اشرف کے پرسنل اسسٹنٹ کی مدعیت میں تھانہ جاتلی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مقدمہ کے مطابق ڈھوک امب میں سابق وزیراعظم کی رہائش گاہ پر گیا تو ملازم علی اکبر موجود نہ تھا، ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں سے معلوم کیا تو جواب ملا ملازم تو گزشتہ رات سے موجود نہیں ہے۔

مقدمہ میں مذید کہاگیاہے کِہ کمروں کی جانچ پڑتال کرنے پر تین اے سی، دو دروازے، تین کھڑکیاں، گھاس کاٹنے والی مشین، قالین غائب تھی، گھر سے تین عدد پنکھے، ڈیکوریشن پیسز، کراکری سمیت دیگر سامان بھی چرا لیا گیا، مزید ایک گھریلو ملازم محمد زادہ سے بھی پوچھ گچھ کی جائے اور مسروقہ سامان برآمد کیاجائے۔

مزیداسی طرح کی
Related

خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان میں صفائی مہم تیز

ڈیرہ اسماعیل خان(ویب ڈیسک) 24 اکتوبر 2026 صوبہ خیبرپختونخوا میں گورنر...

چین سےسرحدی جھڑپوں میں شدت، بھارتی افسر کا دفاعی ناکامی کا اعتراف

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 24 اکتوبر 2026 بھارت کے تمام ہمسایہ...

افغانستان سے پنپتی دہشت گردی کا خدشہ، روس اور ازبکستان کی مشترکہ فوجی مشقیں شروع

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 23 اکتوبر 2026 افغانستان سے دراندازی اور...

تازہ ترین