پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کے اکاؤنٹس میں رقم جمع کروانے کی حد بڑھا دی گئی

راولپنڈی (ویب ڈیسک)
24 اکتوبر 2026

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبہ بھر کی جیلوں میں قیدیوں کے اکاؤنٹس میں رقم جمع کروانے کی حد 10 ہزار سے بڑھا کر 25 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔

صوبہ پنجاب بھر کے قیدیوں کی فیملیز ڈیجیٹل اور بینکنگ ایپس کے ذریعے گھر بیٹھے رقم منتقل کر سکیں گے، زیادہ رقم جمع کروانے سے بار بار بینک جانے کی ضرورت کم ہوگی اور قیدیوں تک مالی معاونت کی فراہمی زیادہ سہل ہوگی۔

بتایاگیاہے کہ اس اقدام سے قیدیوں، انکے اہل خانہ کے لئےسہولت سمیت جدید ڈیجیٹل مالیاتی ذرائع کو فروغ ملے گا۔

پنجاب کےمحکمہ جیل خانہ جات اور بینک آف پنجاب میں باقاعدہ طور پر ایم او یوطے پا گیا ہے جسکے تحت اب نئے طریقہ کار کے مطابق قیدیوں کو رقوم کی منتقلی پرجلد عملدرآمد شروع کیاجائے گا۔

مزیداسی طرح کی
Related

خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان میں صفائی مہم تیز

ڈیرہ اسماعیل خان(ویب ڈیسک) 24 اکتوبر 2026 صوبہ خیبرپختونخوا میں گورنر...

سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھرچوری ہوگئی

راولپنڈی (ویب ڈیسک) 24 اکتوبر 2026 پیپلزپارٹی کے سینئیر رہنما اورسابق...

چین سےسرحدی جھڑپوں میں شدت، بھارتی افسر کا دفاعی ناکامی کا اعتراف

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 24 اکتوبر 2026 بھارت کے تمام ہمسایہ...

تازہ ترین