بلی جین کنگ کپ:پاکستان کی بھوٹان کے خلاف مسلسل دوسری فتح

اسلام آباد (ویب ڈیسک)
23 اکتوبر 2026

اسلام آباد میں جاری بلی جین کنگ کپ ایشیا/اوشیانا گروپ تھری (بی) 2026 کے دوسرے روز شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان نے بھوٹان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 3-0 سے شکست دے کر ایونٹ میں اپنی مسلسل فتح کا سلسلہ برقرار رکھا ہے۔

پاکستان کے قومی کھلاڑیوں نے سنگلز اور ڈبلز دونوں شعبوں میں بہترین ہم آہنگی، عزم اور ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا، سنگلز مقابلوں میں تجربہ کار کھلاڑیوں اُشنا سہیل اور ماہین آفتاب قریشی نے حریف کھلاڑیوں کو مکمل طور پر آؤٹ کلاس کرتے ہوئے بالترتیب تندین دورجی اور تنزین وانگسل لہڈن کو 6-0، 6-0 کے یکطرفہ اسکور سے ہرا کر پاکستان کو 2-0 کی فیصلہ کن برتری دلائی۔

ڈبلز مقابلے میں پاکستان کے لئے ایک انتہائی حوصلہ افزا اور یادگار لمحہ دیکھنے میں آیا جب پہلی بار اس عالمی ایونٹ میں قدم رکھنے والی نوجوان ڈیبیو کرنے والی جوڑی رومیصہ ملک اور ہاجرہ سہیل نے غیر معمولی اعتماد کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھوٹان کی کنلے یانگڈن اور تندین تشیانگ وانگمو پر مشتمل جوڑی کو 6-1 اور 6-4 سے مغلوب کر کے پاکستان کی 3-0 سے مکمل کامیابی پر مہر ثبت کر دی۔

دیگر مقابلوں میں گروپ اے کے تحت مالدیپ نے بحرین کو 3-0 سے مات دی جس میں کیارا اسامہ علی نے حجر زیدان کو 6-1، 6-0 سے، عائشہ کرین سیزان نے ایمان الزیمور کو 6-0، 6-1 سے اور ڈبلز میں عائشہ کرین و نایارا اسامہ نے حجر زیدان و غرام الخیاط کو 6-1، 6-0 سے شکست دی۔

قطر نے کویت کو گروپ بی میں 3-0 سے ہرایا جس میں خدیجہ گاساما کے خلاف ہدی الدبوس کے ریٹائر ہونے (4-3) اور مبارکہ النعیمی کی سمو الدبوس پر 6-1، 6-2 سے فتح سمیت ڈبلز میں واک اوور ملا، اسی گروپ کے دوسرے میچ میں ایران نے اردن کو 3-0 سے ہرا کر کامیابی حاصل کی جس میں یاسمن یزدانی، مشکات الزہرا صفی اور کیمیا صاغب و ہانا سلطانی نے اپنے اپنے میچز جیتے، جسکے بعد اب پاکستانی ٹیم آج جمعہ 23 اکتوبر 2026 کو مالدیپ کے خلاف اپنا اگلا میچ کھیلے گی۔

مزیداسی طرح کی
Related

افغانستان سے پنپتی دہشت گردی کا خدشہ، روس اور ازبکستان کی مشترکہ فوجی مشقیں شروع

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 23 اکتوبر 2026 افغانستان سے دراندازی اور...

آئیسکو کی نجکاری اہم مرحلے میں ،ترکیہ سعودی عرب اور پاکستان کی 10 فرمز پری کوالیفائی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 23 اکتوبر 2026 پاکستان حکومت کی جانب...

اسلام آبادمیں ماڈل چائلڈ کورٹ اورانٹرایکٹو ریسورس سینٹر قائم

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 23 اکتوبر 2026 وفاقی جوڈیشل اکیڈمی میں...

ضبط شدہ سامان کی الیکٹرانک نیلامی کا نیا طریقہ کار آگیا

حکومت پاکستان نے بحق سرکارضبط سامان کی الیکٹرانک نیلامی...

تازہ ترین