اسلام آباد(ویب ڈیسک)
27اکتوبر2026
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے منگل کی الصبح کشمیر چوک انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ کیااور کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیاہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے الصبح کشمیر چوک انڈر پاس پراجیکٹ کاتفصیلی معائنہ کیا۔
کشمیر چوک انڈر پاس پراجیکٹ کا آغاز 17 روز قبل ہوا تھا، محسن نقوی نے منصوبے پر جاری تعمیراتی کام کی رفتار اور پیشرفت کا جائزہ اور بریفنگ بھی لی۔
وفاقی وزیر داخلہ نے منصوبے پر کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انڈر پاس کے لینٹر اور دیواروں پر کام کی رفتار دیکھ کر خوشی ہوئی، کام اسی رفتار سے جاری رہا تو منصوبہ 30 روز سے بھی کم عرصے میں مکمل ہو سکتا ہے۔




























