امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم کا پٹرولیم لیوی کے مکمل خاتمے کا مطالبہ، وزیراعظم سے ملاقات، 7 سے 10 دن کی مہلت

اسلام آباد(ویب ڈیسک)
27اکتوبر2026

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے منگل کو وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور پٹرولیم لیوی کے مکمل خاتمے کا مطالبہ کیا۔

ملاقات میں حکومتی ٹیم میں ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر احسن اقبال، علی پرویز ملک، وزیراعظم کے معاونین خصوصی و مشیر سینیٹر رانا ثنا اللہ، احد چیمہ، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی جبکہ جماعت اسلامی کے وفد میں نائب امیر لیاقت بلوچ، ڈپٹی سیکرٹری سید فراست شاہ، امیر کے پی وسطی عنایت اللہ خان اور امیر اسلام آباد نصراللہ رندھاوا شامل تھے۔

ملاقات کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمن نے بتایا کہ وزیراعظم نے مزید سات سے دس دن کی مہلت طلب کی ہے تاکہ دونوں فریقوں کی کمیٹیاں ریلیف کے دائرہ کار اور طریقہ کار پر مزید بات چیت کر سکیں، جماعت اسلامی نے اس شرط پر مہلت دینے پر اتفاق کیا ہے کہ حکومت عوام کے لیے ریلیف دینے کے معاملے کو مزید مؤخر نہیں کرے گی۔

حافظ نعیم نے کہا کہ وزیراعظم نے اتفاق کیا ہے کہ پہلے اعلان کردہ ریلیف پیکیج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا، تاہم پٹرولیم لیوی کے خاتمے پر حکومت اور جماعت اسلامی کے مؤقف میں اختلاف برقرار ہے، حکومت اسے مرحلہ وار ختم کرنے کی بات کر رہی ہے جبکہ جماعت اسلامی کا مطالبہ ہے کہ اس ٹیکس کو مکمل طور پر ختم کیا جائے۔

انہوں نے دوٹوک انداز میں کہا کہ جماعت اسلامی چند روپے کی معمولی کمی یا عارضی ریلیف کو حل نہیں سمجھتی، حکومت ماہانہ تقریباً 150 ارب روپے پٹرولیم لیوی کے ذریعے وصول کر رہی ہے جبکہ اعلان کردہ ریلیف پیکیج صرف 26 سے 32 ارب روپے کا ہے، اس لیوی کا تقریباً 70 فیصد بوجھ غریب اور متوسط طبقہ برداشت کرتا ہے۔

حافظ نعیم الرحمن نے واضح کیا کہ اگر حکومت نے مناسب ریلیف دیا اور لیوی کے خاتمے کی جانب پیش رفت کی تو بہتر ہوگا بصورت دیگر جماعت اسلامی سڑکوں پر نکلے گی، اسلام آباد مارچ سے دستبردار نہیں ہوئی، مارچ کی تیاریاں جاری رہیں گی اور نومبر کے وسط میں ضرور ہوگا، مذاکرات اور احتجاج ساتھ ساتھ جاری رہیں گے۔

مزیداسی طرح کی
Related

سپریم کورٹ نے25 سالہ لڑکی کوزبح کرکے قتل کرنے کے مقدمہ کےملزم کوبری کر دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 27اکتوبر2026 پاکستان کی سپریم کورٹ نے 25 سالہ...

بیس سالہ نوبیاہتاپرسسرالیوں کاتشدد،غیروں کے گھرجانے سے انکارپرسر مونڈھ ڈالا، قید رکھنے کاانکشاف

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) 27اکتوبر2026 راولپنڈی کے تھانہ چکلالہ کے علاقے شاہ خالد...

پاکستان کےمعاشی اشاریے بہتر،براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں 20 فیصد اضافہ، وفاقی مشیر خرم شہزاد کادعوی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 27اکتوبر2026 اقتصادی و مالیاتی اصلاحات کے وفاقی مشیر...

یوم سیاہ کشمیر پرنائب وزیر اعظم اسحاق ڈارکا پیغام، کشمیریوں کےحق خودارادیت کی حمایت کا اعادہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 27اکتوبر2026 نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے یوم سیاہ...

تازہ ترین