اسلام آباد(ویب ڈیسک)
27اکتوبر2026
پاکستان میں ایس آئی ایف سی کی معاونت سے برآمدات پر مبنی صنعتی ترقی کیلئےپیشرفت ہوئی ہے۔
بتایاگیاہے کہ پورٹ قاسم کے قریب کراچی انڈسٹریل پارک کے قیام کی منظوری دے دی گئی، کراچی انڈسٹریل پارک 6 ہزار 409 ایکڑ پر پھیلا پاکستان کا سب سے بڑا صنعتی اقتصادی زون ہوگا۔
صنعتی سرمایہ کاری کومزید سہولت دینے کیلئے نجی اکنامک زونز میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کی پالیسی بھی منظور کر لی گئی، اسی سلسلے میں پنجاب کے سرکاری اسپیشل اکنامک زونز اور صنعتی اسٹیٹس کیلئے نئی اراضی لیز پالیسی کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔
اس سے صنعتی لاگت میں کمی، برآمدات میں اضافہ اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔




























