مودی حکومت کاپاکستان دشمن ایجنڈا،سکھوں کی مذہبی آزادی بھی سلب

اسلام آباد(ویب ڈیسک)
26 اکتوبر 2026

بھارت کی ہٹ دھرمی برقرار، پہلگام فالس فلیگ کی آڑ میں مئی 2025 سے بھارت سے سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد پر تاحال پابندی عائد ہے۔

ٹائمز آف انڈیا بھارتی جریدہ کے مطابق وزیراعلیٰ بھارتی پنجاب بھگونت مان نے پاکستان میں ہونے والی ورلڈ پنجابی کانفرنس میں دعوت پر شرکت کی خواہش ظاہر کر دی۔

بھارت کی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بھارتی پنجاب کا کہنا تھا کہ مودی حکومت مجھے فرانس اور جاپان نہیں جانے دیتی تو پاکستان کیسے جانے کی اجازت دے گی۔

بھارت کے اسپیکر اور ارکان اسمبلی نے بھی وزیراعلیٰ بھارتی پنجاب کے ہمراہ پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا، ٹائمز آف انڈیا۔

بھگونت مان نے اسمبلی کے ہمراہ کرتارپور اور ننکانہ صاحب حاضری کے لئے کرتارپور راہداری کھولنے کا مطالبہ کیا، ٹائمز آف انڈیا۔

وزارتِ خارجہ پاکستان بھارت کی جانب سے کرتارپورراہداری بندہونے کے باوجود بھارتی سکھ یاتریوں کے استقبال کے لئے تیار ہونے کا اعلان کر چکی ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم کا پٹرولیم لیوی کے مکمل خاتمے کا مطالبہ، وزیراعظم سے ملاقات، 7 سے 10 دن کی مہلت

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 27اکتوبر2026 امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن...

سپریم کورٹ نے25 سالہ لڑکی کوزبح کرکے قتل کرنے کے مقدمہ کےملزم کوبری کر دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 27اکتوبر2026 پاکستان کی سپریم کورٹ نے 25 سالہ...

بیس سالہ نوبیاہتاپرسسرالیوں کاتشدد،غیروں کے گھرجانے سے انکارپرسر مونڈھ ڈالا، قید رکھنے کاانکشاف

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) 27اکتوبر2026 راولپنڈی کے تھانہ چکلالہ کے علاقے شاہ خالد...

پاکستان کےمعاشی اشاریے بہتر،براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں 20 فیصد اضافہ، وفاقی مشیر خرم شہزاد کادعوی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 27اکتوبر2026 اقتصادی و مالیاتی اصلاحات کے وفاقی مشیر...

تازہ ترین