بیس سالہ نوبیاہتاپرسسرالیوں کاتشدد،غیروں کے گھرجانے سے انکارپرسر مونڈھ ڈالا، قید رکھنے کاانکشاف

6514a0e5 7636 480e A788 A5f0fdf24d99
6514a0e5 7636 480e A788 A5f0fdf24d99

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)
27اکتوبر2026

راولپنڈی کے تھانہ چکلالہ کے علاقے شاہ خالد کالونی فضل ٹاؤن میں بیس سالہ نئی نویلی دلہن پرسسرالیوں کابدترین شدد،غیروں کے گھروں میں جانےسے انکارپرسر کےبال کاٹ ڈالے،قیدرکھا۔

بتایاگیاہے کہ پولیس نے بیس سالہ مسماۂ “ن ز”کے بیان پر انکے خاوندحسن ،سسراور ساس کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

متاثرہ نئی نویلی دلہن کے مطابق اسکی عمر 20 سال ہے اور شادی پانچ ماہ قبل حسن سے ہوئی تھی جسکے بعد سے ہی خاوند اور سسرال والے اسے مار پیٹ کرتے تھے اور لوگوں کے گھروں میں کام کرنے پر مجبور کرتے تھے تاہم وہ گھر بچانے کے لئے برداشت کرتی رہی۔

مذکورہ بیس سالہ دلہن نے پولیس کوبتایا کہ 25 اکتوبر کو وہ گھر پر موجود تھی خاوند کام پر گیا تھا کہ ساس، سسر اور دیور احسن نے اسے مارا پیٹا اور سر کے بال کاٹ دئیے خاوند کے واپس آنے پر اسے بتایا تو اس نے یقین نہ کیا اور مزید مار پیٹ کر گھر کے اندر بند کر دیا۔

خاتون موقع پا کر گھر سے نکل کر پڑوس میں آ گئی اور گھر والوں کو اطلاع دی، خاتون کے بیان پر میڈیکل کروا لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقدمہ درج کر کے خاوند، سسر اور ساس کوگرفتارکرلیاہے، تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم کا پٹرولیم لیوی کے مکمل خاتمے کا مطالبہ، وزیراعظم سے ملاقات، 7 سے 10 دن کی مہلت

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 27اکتوبر2026 امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن...

سپریم کورٹ نے25 سالہ لڑکی کوزبح کرکے قتل کرنے کے مقدمہ کےملزم کوبری کر دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 27اکتوبر2026 پاکستان کی سپریم کورٹ نے 25 سالہ...

پاکستان کےمعاشی اشاریے بہتر،براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں 20 فیصد اضافہ، وفاقی مشیر خرم شہزاد کادعوی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 27اکتوبر2026 اقتصادی و مالیاتی اصلاحات کے وفاقی مشیر...

یوم سیاہ کشمیر پرنائب وزیر اعظم اسحاق ڈارکا پیغام، کشمیریوں کےحق خودارادیت کی حمایت کا اعادہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 27اکتوبر2026 نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے یوم سیاہ...

تازہ ترین