
برلن(ویب ڈیسک)
27اکتوبر2026
غیرقانونی اور جرائم پیشہ افغان باشندوں جرمنی میں کیخلاف کریک ڈاؤن مزید سخت کر دیا گیاہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیرِاعلیٰ مارکس سوڈر جرمن ریاست باویریانے غیرقانونی مقیم اور جرائم میں ملوث افغانیوں کیخلاف ملک بدری کی پالیسی کو سختی سے نافذ کرنے پر زور دیا ہے۔
وزیراعلی مارکس سوڈر نے کہا کہ جرمنی میں مجرموں اور ملکی سلامتی کیلئے خطرہ بننے والے افغانیوں کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی، جرمنی میں غیرقانونی طور پر مقیم افراد ہوں یا مجرمان سب کو ہر صورت ملک بدر کیا جائے گا۔
وزیراعلی نے کہا کہ ملک بدری کی پالیسی پرسختی سے عمل ہوگا چاہے مجرمان کوافغانستان، شام یا دنیا کے کسی بھی دوسرے ملک بھیجنا پڑے۔افغانیوں کے سنگین جرائم میں ملوث ہونے کے باعث جرمنی سمیت دیگر یورپی ممالک ابتک 22 ہزارافغان پناہ گزینوں کوملک چھوڑنے کے احکامات جاری کرچکے ہیں جبکہ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسی طرح کئی دیگر ممالک میں بھی جرائم پیشہ افغانیوں کیخلاف ایکشن لئے گئے ہیں۔




























