اسلام آباد (ویب ڈیسک)
19 نومبر 2026
وفاقی حکومت نے 48 ویں مڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس کے لئے نامزدگیاں کرتے ہوئے 7 افسران کے کورس موخرکردئیے ہیں جبکہ 12افسران کے اسٹیشن تبدیل کرکے 29 نئے افسران کے نام شامل کردئیے ہیں۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کےجاری سرکاری مراسلہ کےمطابق کورس 23 نومبر 2026 سے 29 جنوری 2027 تک کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (NIPA) میں ہو گا۔
7 افسران عارف احمد (ر) کیپٹن، مرحبا نعمت، پی ایس پی شاہ میر خالد، پی ایس پی احمد شاہ، او ایم جی محمد علی درانی، شاہنواز منگریو، ڈپٹی منیجر کراچی کے نام موخر کر دیئے گئے جب کہ 12 کے اسٹیشن تبدیل کر دیئے گئے۔ اسٹیشن تبدیل ہونے والوں میں ایس ایس پی محمد آصف رضا، محسن اقبال، عائشہ کومل، افسر علی جلبانی، وسیم احمد، لقمان ناصر، عبدالرحمٰن، رضوان اسلم، ثناء اللّٰہ، شائق ظفر شیخ، عبدالصبور خان، صدام حسین شامل ہیں۔
29 افسران کی اضافی نامزدگیاں کی گئی ہیں جن میں محمد عوید ارشاد، لاریب اسلم، کامران حسین مشتاق، عبدالوہاب خان کیپٹن (ر)، زارا زاہد، زوہیب احمد انجم سمیت او ایم جی اور دیگر ایکس کیڈر امیدوار شامل ہیں۔
امیدواروں کوہدایت کی گئی ہے کہ امتحان 23 نومبر 2026 بروز سوموارسے شروع ہوں گے۔































