اسلام آباد (ویب ڈیسک)
19 نومبر 2026
اسلام آباد پولیس کے تیرہ سے زائد افسران کے تقرر و تبادلے کردئیے گئے، آئی جی اسلام آباد نےنوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوشیروان احسن منہاس سمیت دو افسران سی پی او کلوز، علی رضا قریشی کو بھی سی پی او کلوز کر دیا گیا۔
کیپٹن ریٹائرڈ سہیل امین سیکرٹریٹ سرکل تعینات، مارگلہ کا اضافی چارج بھی سونپا گیا، محمد نعمان کو کورال سرکل تعینات، سہالہ کا اضافی چارج بھی مل گیا۔
دُرِ تباش کو کوہسار سرکل کا ایس ڈی پی او تعینات کردیا گیا، محمد آصف کو رمنا سرکل تعینات، ترنول کا اضافی چارج بھی سونپ دیا گیا، شمس الاکبر بھارہ کہو سرکل کے ایس ڈی پی او تعینات برقرار رہیں گے۔
سہیل احمد اعوان انڈسٹریل ایریا سرکل تعینات، نون سرکل کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گے، نور الاسلام کو شہزاد ٹاؤن سرکل کا ایس ڈی پی او تعینات کردیا گیا۔
منجرہ خان کو سکیورٹی ڈویژن میں ڈی ایس پی ایڈمن تعینات کردیا گیا، غلام رسول کو ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز ان آپریشنز تعینات کردیا گیا، نور جمال کو ڈی ایس پی ٹریفک کی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔
محمد زمان کو ڈی ایس پی فیڈرل پریزن اسلام آباد تعینات کردیا گیا، معشوق علی کو ڈی ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن تعینات کرنے کے احکامات جاری، ذوالفقار علی عباسی کو ڈی ایس پی اے آر ایف تعینات کردیا گیاہے۔































