ربیعہ احسن قتل کیس:ملزم شوہرلاہورمنتقل،موبائل پر کوئی کوڈنہیں لگاتی تھیں،بطورصحافی وفاقی وزیرسے رابطہ

راولپنڈی (ویب ڈیسک)
11نومبر 2026

معروف اینکر پرسن ربیعہ احسن کے قتل کی تفتیش نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے۔پولیس نے مقتولہ کےملزم شوہر احسن کو پولی گرافک اور ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے لاہور منتقل کر دیا ہے جبکہ مقتولہ کے تینوں موبائل فونز کے فرانزک سے بھی اہم شواہد ملنے کی توقع ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق راولپنڈی پولیس ٹیم جائے وقوعہ اور پوسٹ مارٹم سے حاصل ہونے والے سیمپلز بھی اپنے ہمراہ لے کر لاہور روانہ ہوئی ہےجو پنجاب فرانزک سائنس لیبارٹری میں جمع کروائے جائیں گے۔ لاہور میں ملزم احسن کا ڈی این اے ٹیسٹ بھی کروایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق مقتولہ ربیعہ احسن کے تینوں موبائل فونز کا فرانزک کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ تینوں موبائلز پر کسی قسم کا پاس ورڈ یا کوڈ نہیں تھا۔ پولیس نے موبائلز کا ابتدائی تجزیہ مکمل کر لیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ربیعہ اور انکے شوہر کے درمیان چیٹ بھی حاصل کر لی گئی ہے جس میں دونوں کے درمیان کسی قسم کا تنازعہ نہیں ملا۔

ربیعہ بطورصحافی اہم شخصیات سے رابطے میں رہتی تھیں۔ پولیس نے ربیعہ کی ایک وفاقی وزیر سے رابطہ اور چیٹ بھی حاصل کر لی ہے تاہم موبائل کے ابتدائی تجزیے سے کسی بھی تنازعے کے ثبوت نہیں ملے۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین