اسلام آباد (ویب ڈیسک)
8 نومبر 2026
پاکستان کے معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کے لئے منرلز انویسٹمنٹ فورم کا انعقاد ایس آئی ایف سی کے تعاون سے کیا جا رہا ہے۔
صدر پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم (پی ایم آئی ایف)احمد حیات لک نے کہا کہ 12 اور 13 نومبر کو اسلام آباد میں منعقد ہونے والے پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم 2026 میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں۔
احمد حیات لک نے کہا کہ پاکستان وسیع معدنی وسائل اور سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع سے مالا مال ایک پرکشش منزل ہے۔
صدر پی ایم آئی ایف نے کہا کہ بین الاقوامی شہرت کی حامل بڑی صنعتی کمپنیاں پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کریں گی۔
احمد حیات لک نے کہا کہ یہ عالمی رہنماؤں سے روابط، پاکستان کے معدنی شعبے کی صلاحیت جانچنے اور اس سے فائدہ اٹھانے کا موقع ہوگا۔
پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم سے عالمی تکنیکی شراکت داری، پالیسی اصلاحات، سرمایہ کاری اور پائیدار مائننگ کے لیے نئی راہیں کھلیں گی۔































