ہندوتوا مودی حکومت میں مسلمانوں کے خلاف ظلم و ستم جاری، آسام میں 750 سے زائد خاندان بے گھر

اسلام آباد(ویب ڈیسک)
7نومبر2026

بھارت میں بی جے پی کے ہندوتوا نظریے کے زیر اثر آسام کے ضلع دھوبری میں مسلمانوں کے خلاف مظالم کی تمام حدیں پار کر دی گئی ہیں۔

بھارتی میڈیا این ڈی ٹی وی کے مطابق ریاست آسام کے ضلع دھوبری میں متنازعہ اراضی کا الزام لگا کر 750 سے زائد مسلمان خاندانوں کو بے دخل کر دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مسلمانوں کے گھروں اور عبادت گاہوں کو مسمار کرنے کے لیے 60 سے زائد بلڈوزر اور بھاری پولیس نفری تعینات کی گئی ہے۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق بے دخلی آپریشن کے دوران مساجد، عبادت گاہوں اور قبرستانوں کی مسماری پر مقامی مسلمانوں نے شدید احتجاج کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مزاروں اور قبرستانوں میں غم و سوگ کے مناظر دیکھنے میں آئے ہیں اور بڑی تعداد میں غمزدہ خواتین مسجد میں دعائیں مانگتی رہیں۔

انسانی حقوق کے ماہرین کے مطابق بھارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے خلاف بڑھتا امتیازی سلوک بی جے پی کے ہندوتوا نظریے کی پالیسیوں کو واضح کرتا ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین