اسلام آباد (ویب ڈیسک)
19 نومبر 2026
وفاقی حکومت نے پولیس سروس آف پاکستان کے 54 ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے 18 اور 53 ویں کامن کے چار نئے اے ایس پیز کی صوبوں اور ریجنز میں الاٹمنٹ کر دی ہے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق یہ افسران کمپیٹیٹیو امتحان 2024 کی بنیاد پر اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (بی ایس 17) مقرر کئے گئے جن میں کیپٹن (ر) حمزہ طاہر شاہ کو سندھ، کیپٹن (ر) امتیاز حسین کو پنجاب، کیپٹن (ر) محمد بلال خان وزیر کو پنجاب، پیر حسیب اللّٰہ جان سرہندی کو پنجاب، احمد رضا کو سندھ، حسنین علی کو گلگت بلتستان، عبداللّٰہ اقبال کو سندھ، احمد محمود کو سندھ، محمد نوید کو گلگت بلتستان، حسیب احمد کو گلگت بلتستان، عروبہ غزل کو خیبر پختونخوا، سعود عالم کو پنجاب، اسماء نور کو پنجاب، اسفندیار خان یوسفزئی کو پنجاب، ماہر اعظیم کو خیبر پختونخوا، ہلال خان کو پنجاب، صدرہ ظفر کو پنجاب اور صدام حسین کو پنجاب الاٹ کیا گیا ہے۔
اسی طرح اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پولیس سروس کے 53 ویں کامن کے 4 نئے افسران کو بھی صوبوں میں تعینات کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ افسران سی ایس ایس امتحان 2023 (اسپیشل سی ایس ایس) کے ذریعے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (بی ایس 17) مقرر ہوئے تھے جن میں طوبہ موسٰی سندھ، طلحہ احمد سندھ، عفرا زاہد گلگت بلتستان اور یاشیب یوسف کامران سرویا گلگت بلتستان شامل ہیں۔
افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ صوبوں میں جوائننگ کے بعد 13 دسمبر 2026 بروز اتوار کو نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد میں جا کررپورٹ کریں گے۔































