اسلام آباد (ویب ڈیسک)
15 نومبر 2026
حکومتی معاشی پالیسیوں اور برآمدی شعبے کی حوصلہ افزائی کے اقدامات سے ملکی برآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیاجا رہاہے۔
بتایاجاتاہے کہ ملکی اور عالمی سطح پر مؤثر سفارتی روابط اور اقتصادی تعاون کے فروغ سے پاکستان کی معیشت مثبت سمت میں گامزن ہے۔
بتایاجاتاہے کہ قومی سطح پر معاشی استحکام کے لئےمشترکہ کاوشوں کے مثبت نتائج، سرمایہ کاروں کے اعتماد اور اقتصادی سرگرمیوں میں بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے۔
ادارہ شماریات پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2027 کے پہلے چار ماہ میں پاکستان کی برآمدات 11 ارب 37 کروڑ ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔
ادارہ شماریات پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں برآمدات گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 8 اعشاریہ 8 فیصد بڑھ گئیں۔
مالی سال 2026 کے پہلے چار ماہ میں پاکستان کی برآمدات 10 ارب 40 کروڑ ڈالر تھیں، جو رواں مالی سال کے اسی عرصے میں بڑھ کر 11 ارب 37 کروڑ ڈالر ہو گئیں، ادارہ شماریات پاکستان۔
پاکستان کی برآمدات مالی سال 2027 کے پہلے چار ماہ میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، ادارہ شماریات پاکستان۔
حکومت کی کامیاب معاشی پالیسیوں سے برآمدی شعبے کو تقویت ملی، وزیراعظم شہباز شریف کے وژن اور معاشی اصلاحاتی ایجنڈے کے تحت ملکی معیشت میں مثبت پیش رفت ہوئی، برآمدات ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں۔
پاکستان کی معاشی ٹیم کی مؤثر حکمت عملی اور کاوشوں کے ثمرات سامنے آئے، برآمدات میں نمایاں اور ریکارڈ اضافہ ہوا۔
برآمدات میں ریکارڈ اضافہ حکومت کے معاشی استحکام اور برآمدات پر مبنی ترقی کے پالیسی اقدامات کا عکاس ہے۔
حکومت کی اصلاحاتی پالیسیوں سے کاروباری اور صنعتی سرگرمیوں کو فروغ ملا، ملکی برآمدات نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔































