بلوچستان میں امن کے فروغ کے لئے کرکٹ لیگ،11 فرنچائززکے درمیان سنسنی خیز مقابلے جاری

کوئٹہ(ہیرالڈ نیوز)
30 اکتوبر 2026

بلوچستان میں امن کے فروغ اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کے لیے کرکٹ لیگ کا شاندار انعقاد کیا گیا ہے۔

ایف سی بلوچستان کے تعاون سے چاغی اور شعلہ اسٹیڈیم کوئٹہ میں کرکٹ کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔ گرینڈ بلوچستان ٹی 20 لیگ میں 11 فرنچائزز نے اوپن آکشن کے ذریعے اپنی بہترین ٹیموں کا انتخاب کیا۔گرینڈ بلوچستان ٹی ٹوئنٹی لیگ کے مقابلے 7 نومبر 2026 تک جاری رہیں گے۔ لیگ میں تربت اسٹرائیکرز، پشین واریئرز، سبی کیملز اور چاغی اسکارپیئنز نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔

گرینڈ بلوچستان ٹی 20 لیگ کے سنسنی خیز مقابلوں سے شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد محظوظ ہو رہی ہے۔ لیگ نوجوان کھلاڑیوں کا ٹیلنٹ اجاگر کرنے اور انہیں قومی سطح پر صلاحیتیں منوانے کا بہترین موقع فراہم کر رہی ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین