اسلام آباد (ویب ڈیسک)
15 نومبر 2026
وفاقی دارالحکومت میں پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں سینئر افسر کی رہائش گاہ پر ملازمت کرنے والی 13 سالہ گھریلو ملازمہ فاطمہ کومبینہ تشددکرکے قتل کردیاگیاہے۔جسکا تھانہ شمس کالونی پولیس نے مقتولہ کے والد علی اصغر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزمہ اور مقتولہ کو پڑھانے والے قاری کو گرفتار کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق متوفیہ بچی 13 سالہ فاطمہ گوجرانوالہ میں تعینات سینئر سرکاری افسر کی رہائش گاہ پر ان کی غیر ملکی شہریت رکھنے والی اہلیہ کے پاس ملازمت کرتی تھی۔
ایک روزقبل کم سن ملازمہ کی پراسرار حالات میں ہلاکت کا واقعہ پیش آیا تھا جسے مقامی پولیس مبینہ طور پر پہلے چھپانے میں مصروف رہی تاہم بعد ازاں سینئر پولیس افسران کے علم میں معاملہ آنے پر مقدمہ درج کیا گیا۔
سینئیر پولیس حکام کاکہنا ہےکہ کیس کی ہر پہلوسے شفاف تحقیقات کی جا رہی ہےاور میرٹ پرتفتیش کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اورپوسٹ مارٹم رپورٹ آنے پرمذیدقانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
دوسری جانب بتایا جاتا ہے کہ مقتولہ 13 سالہ فاطمہ کے ابتدائی طبی معائنہ میں جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے۔































