اسلام آباد(ویب ڈیسک)
16نومبر 2026
معروف عالمی جریدے دی گارڈین اور زن ٹائمز کی مشترکہ رپورٹ کے مطابق قابض طالبان رجیم کی سفاکانہ پابندیوں کے باعث افغان خواتین کے لیے طبی امداد کا حصول انتہائی مشکل ہو گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق طالبان رجیم کے غیر اعلانیہ احکامات کے باعث مرد ڈاکٹر خواتین مریضوں کا معائنہ کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق طالبان رجیم نے خواتین مریضوں کو ہسپتالوں میں ان کے اصل نام سے پکارنے پر بھی پابندی عائد کر رکھی ہے۔
رپورٹ کے مطابق افغان خواتین علاج کے لئے اپنی اور ڈاکٹروں کی جان خطرے میں ڈالنے یا بیماری کے ساتھ زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
طبی اور انسانی حقوق کے ماہرین کے مطابق قابض طالبان رجیم کی پابندیاں خواتین کے بنیادی انسانی حقوق پامال کر کے افغانستان کوسنگین انسانی و سماجی بحران کی جانب دھکیل رہی ہیں۔































