افغانستان میں1 کروڑ 15 لاکھ میں سے 70 لاکھ بچے اسکولوں سے باہر، 26 لاکھ لڑکیاں ثانوی تعلیم سے محروم ،اقوام متحدہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک)
6 نومبر 2026

افغانستان میں طالبان رجیم کے زیراثرتعلیمی بحران سنگین ہو گیا ہے اور اقوام متحدہ کی رپورٹ میں ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں۔ قابض طالبان رجیم کی تعلیم دشمن پالیسیوں نے افغانستان کی نئی نسل کا مستقبل تباہی کے دہانے پرلاکھڑا کردیا۔

اقوام متحدہ کے ذیلی اداروں یونیسف اور یونیسکو کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق افغانستان میں ایک کروڑ 15 لاکھ بچوں میں سے 70 لاکھ، یعنی 53 فیصد بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق طالبان رجیم کی امتیازی صنفی پابندیوں کے باعث اب تک 26 لاکھ سے زائد افغان لڑکیاں ثانوی تعلیم سے محروم ہو چکی ہیں۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طالبان رجیم کی پابندیوں کے باعث نہ صرف لڑکیاں تعلیم سے محروم ہیں بلکہ لڑکوں کے داخلوں میں بھی نمایاں کمی ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق افغانستان کے اسکولوں کی صورتحال انتہائی ابتر ہے اور بنیادی سہولیات، تربیت یافتہ اساتذہ اور معیاری تعلیمی وسائل کی شدید قلت ہے۔

اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے رچرڈ بینیٹ نے خبردار کیا ہے کہ طالبان رجیم کی انسانی حقوق کی منظم پامالیاں صرف موجودہ نسل کا مستقبل تاریک نہیں کر رہیں بلکہ آئندہ نسلوں کے مستقبل کو بھی تباہ و برباد کرتی جارہی ہیں۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین