ناروے حکومت کا اسرائیلی کمپنیوں میں ‘خودمختار ویلتھ فنڈ’ کی سرمایہ کاری کا جائزہ لینے کا حکم

ناروے کی حکومت نے کہا ہے کہ اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ مقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی ریاست کی مدد کرنے والی کمپنیوں کو ‘ساورین ویلتھ فنڈ’ سے فائدہ اٹھانے والی فہرست سے الگ کر دیا گیا ہے۔العربیہ کے مطابق اس جائزے کا حکم اس اخباری رپورٹ کے بعد دیا گیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ ‘ساورین ویلتھ فنڈ’ کے 1.9 ٹریلین ڈالر 2023 اور 2024 کے دوران اسرائیل کے ایک جیٹ انجن گروپ کو خدمات دینے کے لیے بروئے کار رہے۔

علاوہ ازیں جنگی طیاروں کی مرمت اور اسرائیلی افواج کے لیے دیگر سہولتوں اور ضرورتوں کے لیے بھی کام آتے رہے۔اس فنڈ کی طرف سے بیڈ سمیش انجنز لمیٹیڈ (بی ایس ای ایل) میں کی گئی سرمایہ کاری کی وجہ سے ناروے کے وزیر اعظم جونس گھار کو کافی تشویش لاحق ہوئی ہے۔وزیر اعظم نے ان اطلاعات کے سامنے آنے پر کہا ہمیں اس سلسلے میں ضرور وضاحت چاہیے کیونکہ میں یہ خبریں پڑھ کر بہت پریشان ہو رہا ہوں۔

مزیداسی طرح کی
Related

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی شدید مذمت کرتے ہیں، پی ٹی آئی کا اعلامیہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 11 اکتوبر 2026 پاکستان تحریک انصاف نے...

حکومت پاکستان نے محمد یحییٰ اخونزادہ کی خیبر پختونخوا حکومت میں تعیناتی کر دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 11 اکتوبر 2026 حکومت پاکستان نے محمد...

صدر مملکت کا خیبرپختونخوا میں آئین کے آرٹیکل 232 کے تحت ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 11اکتوبر 2026 صدر مملکت آصف علی زرداری...

تازہ ترین