اسلام آباد (ویب ڈیسک)
08اکتوبر۔2026
غیر یقینی علاقائی صورتحال کے باوجود پاکستانی بانڈز خلیجی سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق خلیجی سرمایہ کاروں نے ستمبر کے پہلے 25 روز میں پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز میں 129.8 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔
متحدہ عرب امارات نے پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز میں 110 ملین ڈالر جبکہ بحرین نے 10 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔
ستمبر میں فکسڈ ریٹ پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز پر شرح منافع تقریباً 12.4 سے 12.5 فیصد رہی۔
رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز میں مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری 203.7 ملین ڈالر رہی۔
ماہرین کے مطابق غیر یقینی علاقائی صورتحال کے باوجود پاکستان خلیجی سرمایہ کاروں کے لئے زیادہ منافع دینے والی متبادل مارکیٹ بن گیا ہے اور خلیجی سرمایہ کاری میں اضافہ پاکستان کے لئے غیر ملکی سرمائے کے نئے ذرائع پیدا کررہا ہے۔






























