مودی کے ایماء پر بھارتی فوج اور گودی میڈیا کا پاکستان مخالف پروپیگنڈا بھارت میں ہی ناکام

اسلام آباد (ویب ڈیسک)
08اکتوبر۔2026

بھارتی تجزیہ کاروں نے مودی سرکار کے فالس فلیگ آپریشن میں پاک فوج کے اہلکار کو شہید کرنے کے گمراہ کن دعوے کومسترد کر دیا۔

بھارت کے سینئیر صحافی اور دی پرنٹ کے ایڈیٹر اجے شکلانے بھارتی ڈرامے کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں خفیہ ایجنسیوں، عدالتوں اور فوج جیسے ریاستی اداروں کو سیاسی مفادات کے لئےاستعمال کیا جا رہا ہے۔

بھارتی صحافی اجے شکلا نے کہا کہ پلوامہ، پہلگام، پٹھان کوٹ سمیت متعدد واقعات کا جھوٹا الزام پاکستان پر لگا کر سیاسی فائدہ حاصل کیا گیا۔ پہلگام فالس فلیگ پر بھی پارلیمنٹ میں بحث کی بجائے فرضی انکاؤنٹرز میں دہشت گردوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس بار مقبوضہ کشمیر میں سابق پاکستانی ایس ایس جی کمانڈو کی شہادت کا ڈرامہ رچایا گیا جس سے بھارت کو ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارت کے پاس کسی چیز کے ثبوت نہیں، اگر ہوتے تو عالمی فورمز پر رکھے جاتے۔

بھارتی صحافی نے الزام عائد کیا کہ یہ سب فالس فلیگ آپریشنز وزیراعظم آفس میں بیٹھا اجیت دوول کروا رہا ہے اور بھارتی میڈیا اسی کے ایماء پر جھوٹی خبریں اور من گھڑت بیانیے چلاتا ہے۔

بھارتی عوام مودی کے سیاسی مفاد کے لیے فالس فلیگ آپریشنز اور افواج کو سیاسی مقاصد کے لئےاستعمال کرنے کے ہتھکنڈے کو پہچان چکے ہیں۔

مزیداسی طرح کی
Related

بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو: جعفرآباد میں 76 کروڑ سے 45 ترقیاتی منصوبے مکمل

کوئٹہ (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو...

پاکستان اور بھارت کی جوڑی نے جے 30 جبوتی ٹینس ٹورنامنٹ ڈبلز ٹائٹل جیت لیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 محمد یحییٰ پاکستان سے...

تازہ ترین