اسلام آباد (ویب ڈیسک)
11 اکتوبر 2026
حکومت پاکستان نے محمد یحییٰ اخونزادہ کی خیبر پختونخوا حکومت میں تعیناتی کر دی ہے۔
محمد یحییٰ اخونزادہ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 20 کے افسر ہیں اور اس سے قبل وزیراعظم آفس میں ایڈیشنل سیکریٹری تعینات تھے۔
محمد یحییٰ اخونزادہ کا تعلق چارسدہ خیبر پختونخوا سے ہے، وہ اس سے پہلے ایڈیشنل پولیٹیکل ایجنٹ ساؤتھ اور نارتھ وزیرستان، سیکرٹری ہیلتھ، انفارمیشن اور ایجوکیشن خیبر پختونخوا اور کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان بھی رہ چکے ہیں۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق محمد یحییٰ اخونزادہ کی تعیناتی تاحکم ثانی مؤثر رہے گی اورانکی خدمات سول سرونٹس ایکٹ 1973 کے سیکشن 10 کے تحت خیبر پختونخوا حکومت کے سپرد کی گئیں۔
































