عراق اور شام کا بانیاس پائپ لائن کو دوبارہ فعال بنانے کے امکان کا جائزہ لینے پر اتفاق

عراق اور شام نے عراقی تیل کو شام کی سرزمین کے راستے برآمد کرنے کے لیے بانیاس پائپ لائن کو دوبارہ فعال بنانے کے امکان کا جائزہ لینے پر اتفاق کیا ہے۔اماراتی نیوز ایجنسی ’’وام‘‘ کے مطابق یہ اتفاق رائے بدھ کو بغداد میں عراقی نائب وزیراعظم و وزیر تیل حیان عبدالغنی السواد اور شامی وزیر توانائی محمد بشیر کے درمیان ہونے والی بات چیت میں طے پایا۔

مذاکرات میں مشترکہ کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا جو پائپ لائن کی موجودہ حالت کا معائنہ کرے گی اور اس کے ذریعے برآمدات دوبارہ شروع کرنے کی صلاحیت کا جائزہ لے گی۔ اس سلسلے میں ایک بین الاقوامی کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کی تجویز بھی دی گئی تاکہ پائپ لائن کی آپریشنل تیاری، پمپنگ سسٹمز اور بحالی کی گنجائش کا تعین کیا جا سکے۔

عراقی وزارتِ تیل کے جاری بیان میں حیان عبدالغنی السواد نے کہا کہ عراق نے گیس سرمایہ کاری اور تیل ریفائننگ میں نمایاں پیشرفت کی ہے اور اس کا ہدف جنوبی راستوں سے برآمدات کی صلاحیت بڑھانا، ترک پائپ لائن کے ذریعے جیہان بندرگاہ سے برآمدات دوبارہ شروع کرنا اور شامی بانیاس پائپ لائن کے علاوہ لبنانی طرابلس پائپ لائن کے ذریعے برآمدات کے منصوبوں کا جائزہ لینا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بصرہ حدیثہ پائپ لائن منصوبے کی گنجائش 2.25 ملین بیرل ہوگی جو شامی پائپ لائن کے ذریعے برآمدی حجم کو یقینی بنائے گی۔

مزیداسی طرح کی
Related

راولپنڈی میں 12 سالہ طالبہ سے زیادتی اورقتل کاملزم مقتولہ کا خالوسی سی ڈی مقابلہ میں ہلاک

راولپنڈی (ویب ڈیسک) 13اکتوبر 2026 راولپنڈی میں 12 سالہ معصوم طالبہ...

پاکستان روس تعلقات میں نئے باب کا آغاز

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 پاکستان اور روس تعلقات...

وفاقی پولیس کی 10 بکتر بند گاڑیاں کے پی پولیس کے حوالے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 وفاقی پولیس کی 10...

ڈی آئی جی اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشنز کے مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کے دورے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 ڈی آئی جی اسلام...

تازہ ترین