چیئرمین سی ڈی اے کا ایکسپریس وے سروس روڈ ایسٹ منصوبے کاپھردورہ، بروقت تکمیل کی ہدایت

اسلام آباد (ویب ڈیسک)
12 اکتوبر 2026

چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نے سوموار کواسلام آباد ایکسپریس وے سروس روڈ ایسٹ منصوبے کا دورہ کیا اور کہا ہے کہ اسلام آباد ایکسپریس وے ایسٹ منصوبہ سڑکوں کے رابطوں کو بہتر بنانے، ٹریفک کی روانی میں اضافہ، رش کم کرنے اور دارالحکومت کے روڈ نیٹ ورک کو مؤثر بنانے کے حوالے سے اہمیت کا حامل ہے۔

چئیرمین نے جاری ترقیاتی کاموں کی پیش رفت اور معیار کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو تعمیراتی کاموں کی رفتار مزید تیز کرنے اور اعلیٰ معیار برقرار رکھتے ہوئے منصوبے کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) اسلام آبادڈاکٹرانعم فاطمہ ،متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر اورسی ڈی اے کے افسران موجودتھے۔ چیئرمین سی ڈی اےکو منصوبے پراب تک ہونے والی پیش رفت اورآئندہ مرحلے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

انہوں نے ٹیم کو منظور شدہ ڈیزائن، تکنیکی تفصیلات اور تعمیراتی معیار پر سختی سے عمل درآمد اور مسلسل فیلڈ مانیٹرنگ، مؤثر کوالٹی کنٹرول اور مناسب ٹریفک مینجمنٹ پر زور دیا۔

دورے کے دوران چیئرمین کو ایکسپریس وے ایسٹ کے اطراف غیر قانونی تعمیرات اور بلڈنگ کنٹرول ضوابط کی خلاف ورزیوں کے خلاف جاری انفورسمنٹ آپریشن پر بھی بریفنگ دی گئی

انہیں بتایا گیا کہ جاری آپریشن کے تحت مجموعی طور پر 377 تعمیرات جن میں 281 کمرشل شامل ہیں کے خلاف کارروائی کے لیے نشاندہی کی گئی ہے، اب تک 58 عمارتیں سیل کی جا چکی ہیں جن میں 34 سوہان اقبال ٹاؤن جبکہ 24 کورنگ پل، کورنگ پولیس اسٹیشن اور گلبرگ گرینز میں واقع ہیں۔ سوہان سے کھنہ پل تک 124 تعمیرات کو مسمار کرنے کے لیے مختص کیا گیا ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ آپریشن کے دوران اب تک 250,590,157 روپے یعنی تقریباً 25 کروڑ 5 لاکھ سے زائد وصول کئے گئے ہیں۔

مزیداسی طرح کی
Related

ڈی آئی جی اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشنز کے مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کے دورے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 ڈی آئی جی اسلام...

پنجاب میں آؤٹ آف کورٹ تنازعات کا کم وقت میں حل کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی (ویب ڈیسک) 12اکتوبر 2026 پنجاب میں آؤٹ آف کورٹ تنازعات...

پٹرولیم لیوی ختم نہ کی تولانگ مارچ ہو گا،گورنر راج لگاکرعوام دشمنی کی گئی،امیرجماعت اسلامی

اوکاڑہ (ویب ڈیسک) 11 اکتوبر 2026 امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ...

تازہ ترین