ملک بھر میں بجلی کا یکساں ماہانہ ٹیرف لاگو کرنے کی منظوری

اسلام آ باد: وفاقی حکومت کی جانب سے ملک بھر میں یکساں ٹیرف کے نفاذ کے حوالے سے بڑا پالیسی شفٹ سامنے آیا ہے۔

وفاقی کابینہ نےکراچی سمیت ملک بھرکے لیےیکساں ماہانہ ٹیرف ایڈ جسٹمنٹ لاگوکرنےکی منظوری دے دی ہے۔

اس سے قبل کے الیکٹرک کے لیے الگ اور باقی ملک کے لیے الگ ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کیا جاتا تھا۔

وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 19 اگست کے فیصلے کی منظوری دی ہے، فیصلے کے تحت بجلی کی قیمت میں ماہانہ ایڈجسٹمنٹ ملک بھر کے لیے یکساں ہوگی۔

فیول ایڈجسٹمنٹ میں کمی یا اضافہ دونوں صورتوں میں ملک بھر کے لیے ایک جیسا ہوگا، بجلی کا بنیادی ٹیرف اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کراچی سمیت ملک بھر کے لیے یکساں لاگو ہوتی ہے۔

نئے فیصلے کے تحت ماہانہ ایڈجسٹمنٹ بھی سہ ماہی اور بنیادی ٹیرف کی طرح ملک بھر کے لیے یکساں ہو جائےگی۔

مزیداسی طرح کی
Related

آپ نے اچانک ایمرجنسی لگا دی، ہر ضلعے میں ڈی سی کو تبدیل کیا گیا: بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 13 اکتوبر 2026 چیئرمین پی ٹی آئی...

اپوزیشن کے 9 گرفتار ارکان کے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کی درخواست

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 13 اکتوبر 2026 قومی اسمبلی میں اپوزیشن...

غیر مشروط معافی مسترد،سی ڈی اے ممبراسٹیٹ زمان وٹوکے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 13 اکتوبر 2026 اسلام آباد ہائیکورٹ نے...

تازہ ترین