وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک کا کراچی کا دورہ، میئر مرتضیٰ وہاب کے ہمراہ پانی و فضلہ جاتی نظم و نسق منصوبوں کا جائزہ

وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق ملک نے پیر کو کراچی کا دورہ کیا اور میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب سے ملاقات کی۔پیر کووزارتِ موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دورے کے دوران وفاقی وزیر اور میئر نے ٹی پی-III ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ اور کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن (کے ڈبلیو ایس سی ) کے پمپنگ سٹیشن کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر کو جاری منصوبوں پر بریفنگ دی گئی جن کا مقصد گندے پانی کی مؤثر صفائی اور اسے صنعتی استعمال کے لئے کارآمد بنانا ہے۔

ملاقات میں فریقین نے کراچی کو درپیش ماحولیاتی مسائل خصوصاً فضلہ جاتی پانی کے انتظام اور پلاسٹک ویسٹ کی ری سائیکلنگ سے متعلق حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال کیا۔ ڈاکٹر مصدق ملک نے اس امر پر زور دیا کہ جدید، پائیدار اور اختراعی اقدامات کے ذریعہ ماحول کے تحفظ اور سرکولر اکانومی کے فروغ کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔وفاقی وزیر نے کراچی کے عوامِ سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وفاقی حکومت شہر کو درپیش ماحولیاتی اور انفراسٹرکچر کے چیلنجز کے حل میں بھرپور تعاون فراہم کرے گی۔ انہوں نے یہ بھی یقین دہانی کرائی کہ وزارتِ موسمیاتی تبدیلی، وزارتِ بحری امور کو بھی اس عمل میں شامل کرے گی تاکہ طویل المدتی اور مربوط حل کے ذریعے کراچی کے ماحولیاتی استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔

مزیداسی طرح کی
Related

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(ہیرالڈنیوز) 15 اکتوبر 2026 جمعرات کو سپریم کورٹ میں قائم...

پاکستان کی ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ، ملکی معیشت اور عالمی اعتماد میں پیشرفت

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 پاکستان کی کامیاب سفارت...

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ خاقان فیدان سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 ترجمان دفتر خارجہ کے...

روس کے وزیر داخلہ پاکستان کا 4 روزہ دورہ مکمل کرکے ماسکو روانہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 روس کے وزیر داخلہ...

تازہ ترین