دریائے چناب، راوی اور ستلج میں غیر معمولی سیلابی صورتحال ہے جس میں مزید اِضافہ ہوسکتا ہے، این ڈی ایم اے

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کےنیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے خبردار کیا ہے کہ دریائے چناب، راوی اور ستلج میں غیر معمولی سیلابی صورتحال ہے جس میں مزید اِضافہ ہوسکتا ہے۔ دریائوں کے کناروں اور واٹر ویز پر رہائش پذیر افراد فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔منگل کو این ڈی ایم اے کے میڈیا ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق دریائے چناب میں مرالہ پر 6.9لاکھ کیوسک کا انتہائی اونچے درجے کا سیلابی ریلہ موجود جو مزید تجاوز کر سکتا ہے،

دریائے راوی میں جسر کے مقام پر 1.7 لاکھ کیوسک کا اونچے درجے کا سیلابی ریلہ گزر رہا ہے جو صبح تک 2.5 لاکھ کیوسک پر پہنچ سکتا ہے۔دریائے راوی میں سیلابی ریلے کیوجہ سے شاہدرہ ،پارک ویو اور موٹر وے ٹو کے نشیبی علاقوں پر سیلاب کا خطرہ ہے۔دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر 2.45 لاکھ کیوسک کا انتہائی اونچے درجے کا سیلابی ریلہ موجود جس میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ دریائوں کے کناروں اور واٹر ویز پر رہائش پذیر افراد فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر فوری عمل کریں اور ہنگامی حالات میں امدادی ٹیموں سے رابطہ کریں۔ سیلاب زدہ علاقوں میں غیر ضروری سفر سے مکمل گریز کریں۔ ہنگامی کٹ (پانی، خوراک، ادویات) تیار رکھیں اور اہم دستاویزات محفوظ کریں۔مزید رہنمائی کے لیے این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ استعمال کریں۔

مزیداسی طرح کی
Related

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(ہیرالڈنیوز) 15 اکتوبر 2026 جمعرات کو سپریم کورٹ میں قائم...

پاکستان کی ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ، ملکی معیشت اور عالمی اعتماد میں پیشرفت

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 پاکستان کی کامیاب سفارت...

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ خاقان فیدان سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 ترجمان دفتر خارجہ کے...

روس کے وزیر داخلہ پاکستان کا 4 روزہ دورہ مکمل کرکے ماسکو روانہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 روس کے وزیر داخلہ...

تازہ ترین