ٹرمپ انتظامیہ کا کئی کیٹیگریز میں ویزا کی مدت محدود کرنے کا فیصلہ

واشنگٹن: ٹرمپ انتظامیہ نے کئی کیٹیگریز میں ویزا کی مدت محدود کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویزا کے غلط استعمال اور غیرملکیوں کی جانچ پڑتال کے نام پر ٹرمپ انتظامیہ کا اقدام سامنے آیا ہے جس میں غیر ملکی طلبہ، صحافیوں کے ویزا کی مدت محدود کرنے کی تجویز کی گئی ہے۔

1978 سے ایف ویزا کے حامل غیر ملکی طلبہ کو لامتناہی وقت تک قیام کی اجازت تھی۔

محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کے مطابق طلبہ و دیگر کو لامتناہی قیام کی اجازت سے امریکی شہریوں کو نقصان ہوا، قانون منظور ہوا تو غیرملکی طلبہ کا قیام اسٹڈی پروگرام کی مدت تک محدود ہوگا۔

قانون منظور ہوا تو غیر ملکی طلبا 4 سال سے زیادہ امریکا میں نہیں رہ سکیں گے جبکہ غیر ملکی میڈیا کے نمائندے ابتدائی طورپر 240 روزقیام کرسکیں گے۔

البتہ غیرملکی میڈیا نمائندوں کا قیام 240 روز یا اسائنمنٹ تک بڑھایا جا سکے گا۔غیر ملکی طلبہ، میڈیا نمائندگان کو ریگولر جانچ پڑتال سے گزرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے 2020 میں بھی یہ ویزا قانون تجویز کیا تھا جبکہ بائیڈن انتظامیہ نے ٹرمپ دور کا تجویز کردہ ویزا قانون رد کر دیا تھا۔

مزیداسی طرح کی
Related

پی این سی اے میں بنگلہ دیشی ثقافتی وفد کی شاندار پرفارمنس، ہال تالیوں سے گونج اٹھا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 پاکستان اور بنگلہ دیش کے ثقافتی روابط...

سلیکون ویلی میں پاک امریکہ ٹیک کنیکٹ 2026 کا کامیاب انعقاد، سفیرپاکستان رضوان سعید شیخ کی شرکت

سان فرانسسکو(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 امریکہ کے مغربی ساحل پرسان فرانسسکو میں...

اسلام آباد کے آبی نظام کی جدید خطوط پر استواری، سی ڈی اے اور آئی ایف سی میں تعاون پر بات چیت

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی...

چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نےاسلام آباد میں صفائی مہم مزید تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نےاسلام...

تازہ ترین