سہ فریقی سیریز کا آج سے آغاز، افتتاحی میچ میں پاکستان اور افغانستان مد مقابل ہوں گے

پاکستان، افغانستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ٹیموں کے درمیان 3 ملکی ٹی 20 سیریز کا آغاز آج سے ہو رہا ہے۔

سہ فریقی سیریز کا پہلا میچ پاکستان اور افغانستان کے درمیان شارجہ میں مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔

ٹرائی نیشن سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی جس میں تینوں کپتانوں نے شرکت کی۔ پاکستان ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا، افغانستان کے کپتان راشد خان اور یو اے ای کے کپتان محمد وسیم کا ٹرافی کے ساتھ فوٹو شوٹ ہوا۔

گرین شرٹس کے کپتان سلما ن آغا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تیاری اچھی ہے، موجودہ پاکستانی ٹیم کے بارے میں سابق کھلاڑیوں کے خیالات سے اُنہیں اور ٹیم کو فرق نہیں پڑتا۔

افغان کپتان راشد خان نے کہا کہ کئی ماہ سے ٹی 20 ٹورنامنٹس کھیلنے کا موقع نہیں ملا مگر اچھا پرفارم کریں گے ۔

سہ ملکی سیریز میں تینوں ٹیمیں ایک دوسرے سے 2، 2 میچز کھیلیں گی اور 7 ستمبر کو سیریز کا فائنل کھیلا جائے گا۔

مزیداسی طرح کی
Related

کوئٹہ کی باہمت بیٹی پلوشہ شہزادی نے معذوری کو شکست دیکرمثال قائم کر دی

کوئٹہ (ہیرالڈنیوز) 19 اکتوبر 2026 چارسال کی عمر میں پولیو کا...

بلوچستان میں کرکٹ ٹیلنٹ کی تلاش، پاکستان کرکٹ بورڈکے زیر اہتمام ٹرائلز

قلات (ویب ڈیسک) 19 اکتوبر 2026 بلوچستان میں کرکٹ ٹیلنٹ کی...

رکن قومی اسمبلی راجہ خرم نواز کےبیٹے کی سرکاری کارکی موٹر سائیکل کوٹکر،مقدمہ درج

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 19اکتوبر 2026 قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی...

تازہ ترین