حکومت پنجاب کاانقلابی اقدام، مویشیوں کےلئےجدید آپریشن تھیٹر کاافتتاح،ہرتحصیل کو5 موبائل ویٹنری وینز بھی ملیں گی

جہلم (ویب ڈیسک)
18 اکتوبر 2026

وزیر مملکت خزانہ اور ریلوے بلال اظہر کیانی نے مویشیوں کے علاج کے لئے جدید آلات اورسہولیات سے لیس آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیاہے۔

انہوں نے ویٹنری ہسپتال کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور ہر تحصیل میں مزید چار موبائل ویٹنری وینز فراہم کرنے بھی کا اعلان کیاہے۔

انہوں نے محکمہ لائیو اسٹاک کو ہدایت کی کہ تاریخ اور مقام کے تعین کے ساتھ موبائل ویٹنری وینز ہر گاؤں جائیں، کم مال مویشی رکھنے والوں کے جانوروں کے علاج اور ویکسینیشن پرخصوصی توجہ دی جائےاور دوردراز علاقوں میں سہولیات پہنچائی جائیں۔

تقریب سے خطاب میں بلال اظہر کیانی نے کہا کہ آپریشن تھیٹر کے قیام سے ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد مویشیوں کے علاج کی بہترین سہولت میسر آئی ہے جو جانور پالنے والوں کے لئےتحفہ ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا اس اقدام پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدام لائیو اسٹاک کی بہتری، برآمدات بڑھانے اور جانور پالنے والوں کی آمدن میں اضافے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز کی کاوشوں کا حصہ ہے۔ علاج کی سہولیات سے ایکسپورٹ کوالٹی جانوروں کی افزائش اور دودھ کی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔

وزیر مملکت نے کہا کہ پہلے ہر تحصیل میں ایک موبائل وین تھی، اب پانچ ہو جائیں گی۔ ڈاکٹرز، عملے، مشینری اور ادویات سے لیس یہ وینز ہر گاؤں میں مویشیوں کی صحت بہتر بنائیں گی۔ ایک ماہ بعد ہسپتال اور وینز کی کارکردگی کا جائزہ لیا کرونگا۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین