کوئٹہ (ہیرالڈنیوز)
19 اکتوبر 2026
چارسال کی عمر میں پولیو کا شکار ہونے والی پلوشہ شہزادی نے محنت اور بلند عزم سے ہائی کورٹ کی وکیل بننے کا اعزاز حاصل کر لیاہے۔
بایاں بازو اور پاؤں مفلوج ہونے کے باوجود پلوشہ شہزادی نے تعلیم جاری رکھی اور وکالت کے شعبے میں نمایاں مقام حاصل کیا۔
پلوشہ شہزادی نے بتایا کہ وکالت کا پیشہ اختیار کرنے کی مخالفت کرنے والے ساتھی بھی آج ان کی صلاحیتوں اور محنت کا اعتراف کرتے ہیں۔ معذور افراد بھی قانون کے شعبے میں اپنا مقام بنا سکتے ہیں، اہل خانہ کی سپورٹ ہو تو کچھ بھی ناممکن نہیں۔
کوئٹہ کی باصلاحیت بیٹی کا اگلا ہدف مقابلے کا امتحان پاس کر کے مجسٹریٹ بننا اور ملک کا نام روشن کرنا ہے۔

































