کرکٹ اور سیاست ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے ،اینڈی پائیکرافٹ کی معافی کے بعد اب تمام تر توجہ کرکٹ پر مرکوز ہونی چاہیے۔چیئرمین پی سی بی

لاہور :چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ اینڈی پائیکرافٹ کی معافی کے بعد اب تمام تر توجہ کرکٹ پر مرکوز ہونی چاہیے۔پی سی بی ہیڈکوارٹرز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ 14ستمبر کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہوئی تھی جس پر ہم نے آئی سی سی سے انکوائری کی درخواست کی، تاہم اینڈی پائیکرافٹ نے معافی مانگ لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ اور سیاست ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے، کھیل کو کھیل ہی رہنے دینا چاہئے۔

محسن نقوی نے کہا کہ اگر ہمیں بائیکاٹ کا فیصلہ کرنا پڑتا تو یہ ایک بڑا قدم ہوتا، اس حوالے سے وزیراعظم اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت بھی کی گئی تھی۔ اللہ نے پاکستان کو عزت دی ہے، امید ہے کہ آئندہ ہم سیاست کے بجائے صرف کرکٹ پر فوکس کریں گے۔ انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ ٹورنامنٹ کے آخر تک ٹیم کی سپورٹ کریں، خامیاں سامنے آئیں گی تو سلیکٹرز ان کا جائزہ لیں گے۔سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا موقف ہمیشہ یہی رہا ہے کہ کھیل میں سیاست شامل نہیں ہونی چاہیے۔

ہم نے سیاست نہیں کھیلی بلکہ سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کیا، معافی کا مطالبہ کیا اور وہ منظور بھی کر لی گئی۔سابق چیئرمین رمیز راجہ نے کہا کہ یہ صورتحال مشکل ضرور تھی مگر آخرکار پاکستان کا موقف تسلیم کیا گیا۔ یہ ہماری فتح ہے، اب کھلاڑیوں کو فیلڈ میں ثابت کرنا ہے کہ ہم کتنی عظیم قوم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اینڈی پائیکرافٹ ماضی میں اکثر بھارت کے میچز میں ریفری رہے ہیں، جس سے یکطرفہ رویہ محسوس ہوتا تھا، تاہم اب تمام تر توجہ صرف اور صرف کرکٹ پر ہونی چاہئے۔

مزیداسی طرح کی
Related

راولپنڈی میں 12 سالہ طالبہ سے زیادتی اورقتل کاملزم مقتولہ کا خالوسی سی ڈی مقابلہ میں ہلاک

راولپنڈی (ویب ڈیسک) 13اکتوبر 2026 راولپنڈی میں 12 سالہ معصوم طالبہ...

پاکستان روس تعلقات میں نئے باب کا آغاز

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 پاکستان اور روس تعلقات...

وفاقی پولیس کی 10 بکتر بند گاڑیاں کے پی پولیس کے حوالے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 وفاقی پولیس کی 10...

ڈی آئی جی اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشنز کے مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کے دورے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 ڈی آئی جی اسلام...

تازہ ترین