فرنیچر اور انٹیریئرز انڈسٹری میں انٹرن شپ طلبہ کو جدت و نئے رجحانات سے روشناس کرانے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے، وائس چانسلر لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی

لاہور :وائس چانسلر لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عظمی قریشی نے کہا ہے کہ فرنیچر اور انٹیریئرز انڈسٹری میں انٹرن شپ طلبہ میں اعتماد پیدا کرنے، جدت و نئے رجحانات سے روشناس کرانے اور انہیں بین الاقوامی منڈیوں میں درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے قابل بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے یہ بات اتوار کو یہاں پاکستان فرنیچر کونسل کے زیراہتمام چن ون کے تعاون سے منعقدہ سمر انٹرن شپ پروگرام 2025 کے100 شرکا کے آخری بیچ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ فرنیچر کی صنعت عالمی سطح پر سب سے زیادہ تخلیقی اور مسابقتی شعبوں میں سے ایک ہے۔ کلاس روم اس علم و ہنر کی نظریاتی بنیادیں فراہم کرتا ہے، لیکن انٹرنشپ طلبہ کو ان تصورات کو حقیقت کا روپ دینے کے قابل بناتی ہے۔ یہ انٹرن شپ پروگرام نہ صرف انہیں جدید ٹیکنالوجی، آلات اور ڈیزائن کے رجحانات سے آشنا کرتے ہیں بلکہ انہیں عالمی منڈیوں کے تقاضوں کے مطابق ڈھالنے کے قابل بھی بناتے ہیں اور صنعت کے ماہرین کے ساتھ براہ راست کام کرنے کا موقع بھی فراہم کرتے ہیں۔ مختلف یونیورسٹیوں سے آئے ہوئے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے جی ایم انٹیریئرز چن ون ماریہ توقیر نے کہا کہ پاکستان کی فرنیچر اور انٹیریئر ڈیزائن کی صنعت میں برآمدات کی بے پناہ صلاحیت ہے اور انٹرن شپ کے ذریعے نوجوان ٹیلنٹ کو صنعت میں شامل کرکے پاکستان کی عالمی منڈیوں میں پوزیشن کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔

یہ پروگرامز اکیڈمی اور صنعت کے درمیان فرق کو ختم کرنے اور گریجویٹس کو مارکیٹ ڈیمانڈ پر مبنی مہارتیں سکھانے میں بہت زیادہ معاون ہیں۔ قبل ازیں اپنے خطبہ استقبالیہ میں پاکستان فرنیچر کونسل اور چن ون کے سی ای او میاں کاشف اشفاق نے مقررین اور مہمانوں، خاص طور پر سابق وی سی یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس اور ڈین لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سیدہ فلیحہ زہرہ کاظمی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے تقریب کو رونق بخشی۔ آرکیٹیکٹ عاشہ رفاقت،عروج اجمل، انٹیریئر ڈیزائنر حنا ظہیر اور گرافک ڈیزائنر سائرین مقصود نے بھی شرکا کو عملی معلومات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

مزیداسی طرح کی
Related

راولپنڈی میں 12 سالہ طالبہ سے زیادتی اورقتل کاملزم مقتولہ کا خالوسی سی ڈی مقابلہ میں ہلاک

راولپنڈی (ویب ڈیسک) 13اکتوبر 2026 راولپنڈی میں 12 سالہ معصوم طالبہ...

پاکستان روس تعلقات میں نئے باب کا آغاز

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 پاکستان اور روس تعلقات...

وفاقی پولیس کی 10 بکتر بند گاڑیاں کے پی پولیس کے حوالے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 وفاقی پولیس کی 10...

ڈی آئی جی اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشنز کے مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کے دورے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 ڈی آئی جی اسلام...

تازہ ترین