یمن کے ساحل پر ایل پی جی ٹینکر میں پھنسے پاکستانی شہریوں سمیت پورا عملہ محفوظ اور خیریت سے ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد :ترجمان دفتر خارجہ نے یمن کے ساحل پر ایل پی جی ٹینکر میں پھنسے پاکستانیوں کے حوالے سے ایک بیان میں کہا ہے کہ جہاز میں پاکستانی شہریوں سمیت پورا عملہ محفوظ اور خیریت سے ہے۔ ترجمان نے یہاں جاری بیان میں کہا کہ ایل پی جی ٹینکر ہفتہ کو بندرگاہ سے روانہ ہوگیا ہے اور یمنی پانیوں سے باہر نکل رہا ہے۔

انہوں نے میڈیا کے سوالات کے جواب میں کہا کہ 17 ستمبر کو یمن کے ساحل پر ایک ایل پی جی ٹینکر میں آگ لگ گئی، ٹینکر میں 24 پاکستانی شہریوں سمیت کثیر ملکی عملہ سوار تھا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ پاکستانی سفارتخانوں نے عملے کی خیریت کو یقینی بنانے کے لیے یمن میں حکام سے رابطے کیے اور ٹینکر کو دوبارہ چلانے کی کوشش کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ سفارتی مشن نے پاکستانی عملے کے اہل خانہ سے بھی رابطہ رکھا اور انہیں تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا- انہوں نے کہا کہ آج ایل پی جی ٹینکر بندرگاہ سے روانہ ہوگیا ہے اور یمنی پانیوں سے باہر نکل رہا ہے، جہاز میں پاکستانی شہریوں سمیت پورا عملہ محفوظ اور ٹھیک ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

راولپنڈی میں 12 سالہ طالبہ سے زیادتی اورقتل کاملزم مقتولہ کا خالوسی سی ڈی مقابلہ میں ہلاک

راولپنڈی (ویب ڈیسک) 13اکتوبر 2026 راولپنڈی میں 12 سالہ معصوم طالبہ...

پاکستان روس تعلقات میں نئے باب کا آغاز

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 پاکستان اور روس تعلقات...

وفاقی پولیس کی 10 بکتر بند گاڑیاں کے پی پولیس کے حوالے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 وفاقی پولیس کی 10...

ڈی آئی جی اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشنز کے مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کے دورے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 ڈی آئی جی اسلام...

تازہ ترین