وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کل فیصل آباد پہنچنے پر تاریخی استقبال کیا جائے گا،حاجی اکرم انصاری

فیصل آباد :پاکستان مسلم لیگ کے رہنما و ڈویژنل صدر حاجی اکرم انصاری نے کہا ہے کہ کل وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کافیصل آباد پہنچنے پر تاریخی استقبال کیا جائے گا۔ فیصل آبادکے لوگوں نے ہمیشہ ہی اپنے قائدین کا فقید المثال استقبال کیا ہے۔اتوار کو اپنے ڈیرہ پر کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف فیصل آباد والوں کو الیکٹروبس کا تحفہ دینے آ رہی ہیں۔

اس منصوبے سے روزانہ ہزاروں لوگ مستفید ہوں گے20 روپے میں مسافر آرام دہ اور ماحول دوست سفر کر سکیں گے جبکہ بزرگوں اور سٹوڈنٹس سے کوئی کرایہ نہیں لیا جائے گا اور وہ فری سفر کر سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ وعدوں کی تکمیل کی ہے’فیصل آباد میں جتنے بھی بڑے بڑے پروجیکٹ لگے ہیں وہ سب مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں لگے ہیں ’ہسپتالز’موٹرویز’کارپٹ روڈز’صحت کی سہولیات’کسان کارڈ’بلاسودقرضے’اپنی چھت سکیم سمیت سینکڑوں منصوبے موجودہ حکومت کے ریکارڈ پر ہیں۔انہوں نے فیصل آباد کے لوگوں سے کہا کہ کل 29 ستمبر کو اپنی قائدوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا تاریخ استقبال کرنے کیلئے گھروں سے نکلیں اور ثابت کردیں کہ فیصل آباد ہمیشہ کی طرح آج بھی مسلم لیگ (ن) کا گڑھ ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی شدید مذمت کرتے ہیں، پی ٹی آئی کا اعلامیہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 11 اکتوبر 2026 پاکستان تحریک انصاف نے...

حکومت پاکستان نے محمد یحییٰ اخونزادہ کی خیبر پختونخوا حکومت میں تعیناتی کر دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 11 اکتوبر 2026 حکومت پاکستان نے محمد...

صدر مملکت کا خیبرپختونخوا میں آئین کے آرٹیکل 232 کے تحت ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 11اکتوبر 2026 صدر مملکت آصف علی زرداری...

تازہ ترین