دھان کے کاشتکار کٹائی کے بعد فصل کی باقیات کوجلانے سے گریز کریں،ترجمان محکمہ زراعت

لاہور:محکمہ زراعت پنجاب نے سموگ اور فضائی آلودگی کے پیش نظردھان کے کاشتکاروں کو کٹائی کے بعد فصل کی باقیات کو آگ لگانے سے روک دیا۔ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق پاکستان دنیا کے ان 10 ممالک میں سے ایک ہے جو موسمیاتی تبدیلیوں اور فضائی آلودگی کا شکار ہیں۔

سموگ ماحولیاتی آلودگی کی ایک خطر ناک قسم ہے، ٹھہری ہوئی ہوا میں موجود گیس اور انکے ذرات مل کر سموگ کا روپ دھار لیتے ہیں۔ محکمہ زراعت کی جانب سے دھان کے کاشتکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ دھان کی کٹائی کے بعد سموگ سے بچاو کیلئے فصلوں کی باقیات کو آگ ہرگز نہ لگا ئیں۔

دھان کے کاشتکار فصلوں کی باقیات کی تلفی کیلئے محکمہ زراعت پنجاب کی ہدایات پر عمل کریں۔ ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے مزید بتایا کہ دھان کے مڈھوں کو آگ لگانے سے زمین کی بالائی سطح پر موجود نامیاتی مادہ کو نقصان پہنچتا ہے اور زمین کی زرخیزی متاثر ہوتی ہے۔ دھان کے کاشتکار کٹائی کے بعد مڈھوں کو آگ لگانے کی بجائے انہیں زمین میں ملا کر زمین کی زرخیزی میں اضافہ کریں۔

دھان کے مڈھوں کو تلف کرنے کیلئے کاشتکار دستی کٹائی کی صورت میں روٹا ویٹر اور مشین سے کٹائی کی صورت میں ڈسک ہیرو کی مدد سے فصل کی باقیات کو زمین میں ملا دیں یا گہرا ہل چلا کر آدھی بوری یوریا فی ایکڑ چھٹہ کر کے پانی لگا دیں۔ اس سے زمین کی زرخیزی اور پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔

مزیداسی طرح کی
Related

راولپنڈی میں 12 سالہ طالبہ سے زیادتی اورقتل کاملزم مقتولہ کا خالوسی سی ڈی مقابلہ میں ہلاک

راولپنڈی (ویب ڈیسک) 13اکتوبر 2026 راولپنڈی میں 12 سالہ معصوم طالبہ...

پاکستان روس تعلقات میں نئے باب کا آغاز

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 پاکستان اور روس تعلقات...

وفاقی پولیس کی 10 بکتر بند گاڑیاں کے پی پولیس کے حوالے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 وفاقی پولیس کی 10...

ڈی آئی جی اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشنز کے مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کے دورے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 ڈی آئی جی اسلام...

تازہ ترین