حکومت آئی ٹی اور مصنوعی ذہانت کو فروغ دینے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے، وزیر اعظم شہباز شریف کی مصنوعی ذہانت کے فروغ بارے اجلاس میں گفتگو

اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے حکومت آئی ٹی اور مصنوعی ذہانت کو فروغ دینے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے،مصنوعی ذہانت کو ملکی معیشت کی ترقی کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں،ڈیجیٹل معیشت کے نفاذ کو مصنوعی ذہانت کے ذریعے مزید موثر بنایا جائے گا۔ہفتہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے فروغ کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت آئی ٹی اور مصنوعی ذہانت کو فروغ دینے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے،مصنوعی ذہانت کو ملکی معیشت کی ترقی کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں،ڈیجیٹل معیشت کے نفاذ کو مصنوعی ذہانت کے ذریعے مزید موثر بنایا جائے گا،مصنوعی ذہانت کے حوالے سے قومی پالیسی کا نفاذ موثر طور پر کیا جائے گا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کے استعمال کے حوالے سے ڈیٹا پروٹیکشن اور ڈیٹا ساورنٹی اور مصنوعی ذہانت کو مد نظر رکھا جائے اور مصنوعی ذہانت کے ذمہ دارانہ استعمال کو یقینی بنایا جائے۔

وزیراعظم نے مصنوعی ذہانت کے فروغ اور نفاذ کے حوالے سے سٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔اجلاس کو مصنوعی ذہانت کے حوالے سے حکومتی سطح پر اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔وزیر اعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ اے آئی کے نفاذ کے حوالے سے ماہرین پر مبنی اے آئی ایڈوائزری پینل تشکیل دیا جا رہا ہے۔

اجلاس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ ،وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی ، وزیراعظم کے معاون خصوصی بلال بن ثاقب سمیت متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران اور ماہرین نے شرکت کی۔

مزیداسی طرح کی
Related

راولپنڈی میں 12 سالہ طالبہ سے زیادتی اورقتل کاملزم مقتولہ کا خالوسی سی ڈی مقابلہ میں ہلاک

راولپنڈی (ویب ڈیسک) 13اکتوبر 2026 راولپنڈی میں 12 سالہ معصوم طالبہ...

پاکستان روس تعلقات میں نئے باب کا آغاز

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 پاکستان اور روس تعلقات...

وفاقی پولیس کی 10 بکتر بند گاڑیاں کے پی پولیس کے حوالے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 وفاقی پولیس کی 10...

ڈی آئی جی اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشنز کے مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کے دورے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 ڈی آئی جی اسلام...

تازہ ترین